?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) برطانیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف (سی جی ایس) جنرل سر نیکولس پیٹرک کارٹر نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق برطانوی فوج کے سربراہ جنرل سر نیکولس پیٹرک کارٹر سینڈرز نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے آج جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔
بیان میں کہا گیا کہ ’جی ایچ کیو آمد پر برطانوی آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور پاک فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا‘۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات کے دوران علاقائی سیکیورٹی کے مسائل اور دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ’دورے پر آئے ہوئے مہمانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے میں امن اور استحکام لانے کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا‘۔
بیان میں کہا گیا کہ جنرل سر پیٹرک سینڈرز نے اس سے قبل چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔
برطانوی آرمی چیف 5 روزہ دفاعی امور کے حوالے سے دورے پر پیر کو پاکستان پہنچے تھے۔
آئی ایس پی آر نے رواں ہفتے کے آغاز میں بیان میں کہا تھا کہ جنرل سر پیٹرک سینڈرز پاکستان میں تباہ کن زلزلے کے ایک سال بعد دورے پر آئے ہوئے ہیں جہاں ملک کی ایک تہائی آبادی متاثر ہوئی تھی اور 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد شہری متاثرین میں شامل تھے۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ برطانیہ کی وزارت دفاع سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کاموں میں براہ راست شامل تھی اور اس کے لیے متاثرین کو منتقل کرنے کے لیے 8 کشتیاں اور 10 جنریٹرز پاک فوج کے چیف کی درخواست پر فراہم کیے گئے تھے۔
آئی ایس پی آر نے برطانوی آرمی چیف کے دورے سے متعلق کہا تھا کہ اس دوران موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مسائل سے نمٹنے کے لیے دو طرفہ فوجی تعاون پر تبادلہ خیال توجہ کا باعث ہوگا۔
یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے رواں برس 5 سے 9 فروری کے درمیان دفاعی معاملات سے متعلق اجلاس میں شرکت کے لیے برطانیہ کا 5 روزہ دورہ کیا تھا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ میں اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ جنرل عاصم منیر ولٹن پارک میں ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے لندن گئے ہیں، یہ ایک ایگزیکٹو ایجنسی ہے جسے یوکے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس نے حکومتوں کے درمیان اوپن بات چیت کے فروغ کے لیے تشکیل دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
معاہدے کی تکمیل کیلئے دیگرشراکت داروں سے یقین دہانی ’ضروری‘ ہے، آئی ایم ایف
?️ 25 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے
مارچ
عمان ایئر لائنز کے نقشوں سے اسرائیل کا جعلی نام حذف
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست کے میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ عمان
اکتوبر
مسلم لیگ (ن) سادہ اکثریت کے ساتھ وفاق میں حکومت بنائے گی، رانا ثنا اللہ کا دعویٰ
?️ 18 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ
نومبر
اسلامی بینکاری کا فریم ورک مضبوط بنانے کا بل سینیٹ سے منظور
?️ 20 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے ایوان بالا سینیٹ نے بینکنگ کمپنیز
اکتوبر
پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی، مثبت کیسز میں اضافہ
?️ 17 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں کورونا ایک بار پھر تیزی سے پھیلنا
جولائی
اگر ملک میں ویکسینیشن مکمل ہو گئی تو عید پر پابندیاں نہیں لگانی پریں گی
?️ 31 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران وزیرمنصوبہ
مئی
ایران نے صیہونیوں کے ساتھ کیا کیا ہے؟: شمشاد احمد خان
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: سابق قائم مقام وزیر خارجہ نے ایران کے اسرائیل کے
اکتوبر
زیلنسکی کی بائیڈن کے مخالفین کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش
?️ 27 فروری 2023سچ خبریں:دوسرے سال میں داخل یوکرین جنگ جس کے خاتمے کی کوئی
فروری