?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کے حوالے اہم اعلانات کرنے جا رہے ہیں، آج سے یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کی سروسز ملک بھر میں بند کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے پیکیج کی منظوری دی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا معیشت میں اہم کردار رہا ہے، یوٹیلٹی اسٹورز کے بزنس میں ہر ماہ 60 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہیں اور آپریشنز چلانے کے لیے حکومت کو ہر ماہ سپورٹ کرنا پڑتا ہے، ہارون اختر کی کوششوں کے باوجود ادارہ نہیں چل سکا۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے اس صورتِ حال کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی سروسز کو بند کرنے کا اعلان کیا، گزشتہ ڈیڑھ ماہ کی تنخواہیں اداکی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے وینڈرز کے لیے 2 ارب روپے کے پیکیج کی منظوری ہو چکی، بڑے وینڈرز کو بعد میں ادائیگی کی جائے گی، اس سے پہلے مستقل ملازمین کو پیکیچ دیا جاتا تھا۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اس پیکیج میں ڈیلی ویجرز اور کنٹریکٹ ملازمین کو بھی معقول پیکیج دے رہے ہیں، مستقل ملازمین کے لیے 13 ارب 50 کروڑ روپے، کنٹریکٹ ملازمین کے لیے 6 ارب روپے کا پیکیج رکھا ہے جبکہ ڈیلی ویجز ملازمین کو 2 ارب روپے دیے جائیں گے۔
مشہور خبریں۔
سیلاب سے ہونے والی تباہی سے کوئی ملک اکیلا نہیں نمٹ سکتا، شیریں رحمٰن
?️ 4 اکتوبر 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن کا
اکتوبر
پیرس کی سڑکوں پر فرانسیسی طبی عملے کا مظاہرہ
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں: ہزاروں فرانسیسی طبی عملے نے 5 جنوری کو پیرس میں
جنوری
ایران کے ساتھ روس کا تعاون عارضی نہیں ہے: کریملن
?️ 19 جولائی 2022سچ خبریں: کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ ایران
جولائی
ارمنستان کی جانب سے امریکی تجویز مسترد
?️ 15 جولائی 2025 سچ خبریں:ارمنستان نے امریکہ کی 100 سالہ نگرانی میں زنگزور راہداری
جولائی
انصاراللہ کب اسرائیل کے خلاف حملے بند کرے گی؟یمنی عہدیدار کی زبانی
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی مزاحمتی تحریک انصار اللہ نے اسرائیل پر حملے روکنے
جنوری
کابل میں امریکی حملے کی مکمل تحقیقات ضروری ہیں: ایمنسٹی انٹرنیشنل
?️ 21 ستمبر 2021سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کابل میں امریکی ڈرون حملے میں 7 بچوں
ستمبر
سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کا کورونا کے سبب انتقال
?️ 12 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کورونا کے سبب انتقال کر
اگست
غزہ اسرائیلی نسل پرست حکومت کے "جرائم اور انعامات” کی علامت ہے
?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے جرائم اور غزہ کے عوام کے خلاف
مئی