?️
اسلام آباد ( سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ آج سارا دن ہماری پارٹی کی پریس کانفرنسز ہوتی رہیں اور آج اپوزیشن کی جانب سے مکمل خاموشی ہے ، باجی اور چچا دونوں سائلنٹ موڈ پر ہیں ، ن لیگ کے سائلنٹ موڈ پر ہونے سے ہماری نوکری خطرے میں ہے ، مسلم لیگ ن کی فرعونیت تھی لیکن اب ان پر ترس آتا ہے حالاں کہ آج کل وہ دن ہیں جن دنوں میں اپوزیشن کا پلڑا حکومت سے بھاری ہوتا ہے کیوں کہ آج کل بجٹ کا موسم ہے جو حکومت کے لیے سخت ہوتا ہے ، حکومت بجٹ کے دنوں میں پاوں ڈھکتی ہے تو سر ننگا ہو جاتا ہے ۔
وزیراعظم عمران خان معاون خصوصی نے کہا کہ آج گندم کی سب سے بہترین فصل اور بہترین پیسہ بھی مل رہا ہے ، گندم کے بعد ہم لائیو اسٹاک پر توجہ دینے جارہے ہیں ، حکومتی اقدامات کے باعث کسانوں کو فصل کا بہترین معاوضہ مل رہا ہے ، آج مرغی کی قیمت مزید کم ہو گئی ہے جب کہ مئی کے مہینے میں پیٹرول 7 لاکھ 30 ہزار ٹن استعمال ہوا ہے ، ڈیزل 7 لاکھ 62 ہزار ٹن استعمال ہو ا ہے ، ن لیگ سے پوچھیں کہ معیشت نہیں چل رہی ہے تو یہ تیل کون خرید رہا ہے ، اپنے دور میں ن لیگ نے کمیشن لے کر مہنگے بجلی گھر بنائے ، یہ لوگ انڈرپاس اوراووراسپیڈ سے نکلتے تو کام بنتا ، پنجاب اسپیڈنے راوی کو گندے پانی کا جوہڑ بنا دیا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان مقدر کے سکندر ہیں جنہیں اتنی نااہل اور نکمی اپوزیشن ملی، نواز شریف حکومت کو گولی دینے میں کامیاب ہو گئے لیکن شہباز شریف کو بھاگنے سے روک لیا ، ان کے پاس اب ای سی ایل میں نام ڈالنے کے خلاف اپیل کا حق بھی کل ختم ہوچکا ہے ، اسلام آباد کے جی نائن مرکز میں ویکسینیشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ آ رہا ہے ، جس میں مزدوروں کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ہوگا ، اب اس ملک میں کوئی اپوزیشن نہیں دیکھ رہا۔


مشہور خبریں۔
آپریشن بنیان مرصوص نے پوری دنیا میں پاک فوج کی دھاک بٹھا دی۔ حمزہ شہباز
?️ 11 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے
مئی
نصراللہ کی شہادت سے امریکی صہیونی سازش ناکام
?️ 25 فروری 2025 سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے
فروری
گیس کی پیداوار میں کمی، سردیوں کی آمد کے پیشِ نظر حکومت مہنگی ایل این جی خریدنے پر مجبور
?️ 5 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) تقریباً ایک سال کے وقفے کے بعد موسم
اکتوبر
پندرہ دن میں صیہونیوں کے ہاتھوں 8 فلسطینی شہید
?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے او سی ایچ اے نے اپنی
مارچ
سپریم کورٹ نے اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا
?️ 4 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاق دارالحکومت میں عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر
مارچ
نااہلی کی مدت سے متعلق سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت آج ہوگی
?️ 2 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن ایکٹ کے بعد تاحیات نااہلی برقرار رہے گی
جنوری
ورلڈ بینک کا سیلاب زدگان کے لیے 30کروڑ ڈالر مختص کرنے کا اعلان
?️ 9 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے 30 کروڑ ڈالر کے جاری
ستمبر
عراقی وزیر اعظم کا اس ملک کے دینی رہنما کے سلسلہ میں اظہار خیال
?️ 15 مارچ 2021سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم نے کیتھولک دنیا کے رہنما کے حالیہ عراق
مارچ