?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا۔میڈیا کے مطابق آئی ایم ایف کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی معیشت کو اب بھی چیلنجز درپیش ہیں، پاکستان کو دیرپا شرح نمو کے لیے سیاسی مشکلات سے نمٹنا ہوگا۔
ذرائع نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے پروگرام کی کامیابی کے لیے بات چیت جولائی میں کی گئی، اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ آئندہ ماہ اپریل میں ختم ہو جائے گئی، نئے قرض پروگرام کے لیے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، پاکستان کو نئے پروگرام سے کتنا فنڈ ملے گا اس حوالے سے بھی کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا.
آئی ایم ایف نے ٹیکس محصولات، ٹیکس بنیاد کو وسیع کرنے، بجلی کی ٹرانسمیشن، ترسیل کے نظام کو بہتر کرنے اور توانائی کے شعبے میں بروقت ایڈجسٹمنٹ پر بھی زور دیا ہے۔
ذرائع عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے میں طریقہ کار کے تحت فیصلے کرنے ہوں گے تاکہ مہنگائی میں اضافہ نہ ہو، ٹیکس تناسب میں اضافہ ناگزیر ہے ، یہ ہدف آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت میں اہم امور ہیں۔
ذرائع کے مطابق ترقیاتی بجٹ کو فریز کرنے کا مشورہ خساروں کو کم کرنے کے لیے دیا گیا ہے، گردشی قرضے پر قابو نہ پانے پر پاکستان کو نرخوں میں اضافہ کرنا پڑے گا، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقدامات معاشی اہداف کے ساتھ کرنے ہوں گے۔
ذرائع نے کہا کہ ارینجمنٹ معاہدے میں آئی ایم ایف کی تجاویز پر پاکستان نے بہتر عملدرآمد کیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ دسمبر میں آئی ایم ایف کی جانب سے ممبر ممالک کے لیے اسپیشل ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) کوٹے میں اضافہ کیا گیا ہے، قرض کی رقم اور آئی ایم ایف پالیسی پیکج کے ذریعے معیشت پائیدار ہوگی۔
ذرائع آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پاکستان اور چین کے معاہدوں پر بات نہیں ہوئی، ممبر ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر آئی ایم ایف بات نہیں کرتا، مالیاتی اداروں اور دوست ممالک سے مالیاتی تعاون حاصل کرنے کا انحصار پاکستان پر ہے۔
مشہور خبریں۔
پاکستانی اور امریکی حکام کی ملاقات ختم؛افغان ماہرین کیا کہتے ہیں؟
?️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:پاکستان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ امریکی حکام کے
مارچ
ٹرمپ: میں نے نیتن یاہو کو ایران کے خلاف کارروائی سے خبردار کیا تھا
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بتاتے ہوئے کہ ایران
مئی
اسرائیل میں انتہا پسند یہودیوں کی جبری بھرتی
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 کے انفارمیشن بیس
جنوری
’مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہیں‘، عسکریت پسندوں کا سی ٹی ڈی مرکز بنوں پر قبضہ برقرار
?️ 19 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) بنوں میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)
دسمبر
مایکروسافٹ کے دفتر پر فلسطین کے حامیوں کا قبضہ
?️ 21 اگست 2025مایکروسافٹ کے دفتر پر فلسطین کے حامیوں کا قبضہ فلسطین کے حامی
اگست
’نیورالنک برین چپ‘ کی مدد سے مفلوج شخص نے شطرنج کیسے کھیلی؟
?️ 24 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی ارب پتی ایلون مسک کے ملکیتی سٹارٹ اپ نیورالنک
مارچ
ٹیسٹ جیتنے کے بعد پیٹرسن نے بھارتیوں کے زخموں پر چھڑکا نمک
?️ 10 فروری 2021چنائی {سچ خبریں} انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے
فروری
بلوچستان ہائیکورٹ: اعظم سواتی کے خلاف صوبے میں درج تمام مقدمات ختم کرنے کا حکم
?️ 9 دسمبر 2022بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم
دسمبر