آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر کے سبب پاکستان کو قرضوں کی ادائیگیاں روکنی پڑ سکتی ہیں

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) ایک امریکی بینک نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے فنڈنگ حاصل نہیں کرسکا تو اسے قرضوں کی ادائیگیاں روکنی پڑیں گی۔

 دوسری جانب واشنگٹن میں سفارتی حلقے اشارہ دے رہے ہیں کہ اسلام آباد اور آئی ایم ایف کا معاہدہ جلد ہی ہونے والا ہے۔البتہ رپورٹ تیار کرنے والی بینک آف امریکا کی ٹیم نے کہا کہ چین، جو ایک قریبی اتحادی ہے، ملک کے ساتھ قریبی تعلقات کی وجہ سے پاکستان کو بچا سکتا ہے۔

بینک کے ماہرین کی ٹیم میں اس کی ماہر معاشیات کیتھلین اوہ بھی شامل ہیں جنہوں نے لکھا کہ ’چین کے پاس قریبی مدت میں ریلیف دینے کی کنجی ہے کیونکہ یہ سب سے بڑا قرض دہندہ ہے، چین اور پاکستان کے درمیان قریبی تعلقات کے ساتھ، چین کے اپنے دیرینہ اتحادی کو بیک اسٹاپ فراہم کرنے کے لیے سامنے آنے کی امید بڑھ رہی ہے۔

بلوم برگ نیوز ایجنسی نے ماہر اقتصادیات کیتھلین اوہ کے حوالے سے یہ بھی کہا کہ ’جب تک ادائیگی جلد نہیں ہو جاتی، جمود کی حالت ناگزیر نظر آتی ہے۔“

انہوں نے نشاندہی کی کہ کئی ہفتوں کے مذاکرات کے بعد بھی یہ واضح نہیں ہے کہ ’کیا اور کب پاکستان آئی ایم ایف سے اگلی قسط وصول کر سکتا ہے‘۔

پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ اپنے معطل شدہ 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام سے فنڈز حاصل کرنے کے لیے متعدد پالیسی اقدامات نافذ کیے، جن میں ٹیکسوں کی شرح، توانائی کی قیمتوں میں اضافہ اور شرح سود کو 25 سال کی بلند ترین سطح تک بڑھانا شامل ہے۔

سیکریٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ نے صحافیوں کو بتایا کہ آئندہ چند روز میں معاہدہ ہونے کا امکان ہے، حالانکہ اس سے قبل پاکستان اس طرح کی ٹائم لائنز کو پورا نہیں کرسکا۔

گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ پاکستان کو جون تک تقریباً 3 ارب ڈالر کا قرضہ ادا کرنے کی ضرورت ہے، جبکہ 4 ارب ڈالر کے رول اوور ہونے کا امکان ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں ماہ کے اوائل میں چین کے صنعتی اور کمرشل بینک کی جانب سے قرض کے رول اوور نے پاکستان پر دباؤ کو کم کرنے میں مدد کی، ’جس کے ذخائر صرف چند ہفتوں کی درآمدات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہیں۔‘

عالمی ریٹنگ ایجنسی، فِچ ریٹنگز نے ملک کی معاشی صورتحال پر اپنی تازہ ترین رپورٹ میں خبردار کیا تھا کہ ’پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا حقیقی خطرہ موجود ہے،’جیسا کہ اسے تفویض کردہ موجودہ ریٹنگ میں اشارہ کیا گیا تھا۔

ہانگ کانگ میں مقیم فِچ کے ڈائریکٹر کرسجنیس کرسٹینز نے بلومبرگ کو بتایا کہ امکان زیادہ ہے، لیکن یہ 50 فیصد سے بھی کم ہے’۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ پاکستانی روپے نے اس سال اب تک اپنی قدر میں تقریباً 20 فیصد کمی دیکھی ہے، اگر فنڈنگ مکمل نہیں ہوتی تو یہ مکمل طور پر ممکن ہے کہ آپ کرنسی کی قدر میں مزید کمی دیکھیں گے۔

تاہم واشنگٹن میں سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ پاکستان معاہدے پر دستخط کرنے کے ’حقیقتاً قریب‘ ہے اور اسے آئندہ چند روز میں حتمی شکل دی جا سکتی ہے، گزشتہ ہفتے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایسی ہی امیدوں کا اظہار کیا تھا۔

گزشتہ ہفتے واشنگٹن کے دورے کے دوران، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ہمیشہ کی طرح جاری ہیں اور ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچے، اور اس غیر یقینی صورتحال کے معاشی اثرات بھی ہیں۔

انہوں نے تمام عاملی مالیاتی اداروں پر زور دیا تھا کہ وہ ’ہمارے لوگوں کو ریلیف فراہم کریں، ملک کی معاشی صورتحال خاص کر نچلے طبقے کے لیے کسی تباہی سے کم نہیں‘۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کے لیے سید حسن نصراللہ کا بم

🗓️ 16 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی جو مقبوضہ فلسطین کے چاروں دیوار بنا کر اپنے لیے

اسرائیل اور ترکی کے شام کے حوالے سے مذاکرات بے نتیجہ

🗓️ 11 اپریل 2025سچ خبریں:صہیونی ریاست کے میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ باکو میں

شہید قاسم سلیمانی کا خواب پورا ہونے والا ہے

🗓️ 16 جون 2024سچ خبریں: اسرائیل کی بچوں کو مارنے والی حکومت کو غزہ جنگ کے

کمپیوٹر کی بورڈ میں 30 سال بعد تبدیلی

🗓️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کو آپریٹ کرنے والی کمپنی مائکرو

روس کی تجاویز کو مسترد کرنے میں یوکرین کے سینئر مذاکرات کار مصر

🗓️ 29 مئی 2022سچ خبریں:  یوکرین کے صدر کے مشیر اور روس کے ساتھ امن

جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا

🗓️ 17 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 29ویں چیف جسٹس آف

ڈپریشن کا کوئی تصور نہیں، یہ اللہ سے دوری کا نام ہے، ریشم

🗓️ 29 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) نامور اداکارہ ریشم نے ڈپریشن سے متعلق دیے گئے

حکومت نے عثمان مرزا کیس کی پیروی خود کرنے کا فیصلہ کر لیا

🗓️ 12 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے عثمان مرزا کیس کی پیروی خود

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے