آئی ایم ایف مذاکرات کے دوران روپے کی قدر میں زیادہ کمی کی توقع نہیں، وزیر خزانہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کو عالمی مالیاتی فنڈز کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں روپے کی قدر میں بہت زیادہ کمی کی توقع نہیں ہے۔

وزیر خزانہ اس وقت آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے زیر انتظام ہونے والی موسم بہار کی میٹنگز میں شرکت کے لیے واشنگٹن میں موجود ہیں۔

بلوم برگ میں آج شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ روپے کی قدر میں ایک سال میں دیکھی گئی 6 سے 8 فیصد سے زیادہ کمی کی کوئی وجہ نہیں ہوگی۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ پاکستان نے جنوری 2023 میں اپنی کرنسی کی قدر میں کمی کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے گزشتہ آئی ایم ایف قرض پروگرامز میں کرنسی کی قدر میں بڑی کمی کی گئی اور دنیا بھر میں اکثر یہ بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے شرط ہوتی ہے، اس مرتبہ ایسا موازنہ کرنے کے لیے ضرورت نہیں ہے۔

محمد اورنگزیب نے مستحکم غیر ملکی زر مبادلہ ذخائر، مستحکم کرنسی، بڑھتی ترسیلات زر اور پائیدار برآمدات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے کسی چیز کو تبدیل کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی، ایک چیز جو بہت بڑا فرق ثابت ہوسکتی ہے، اگرچہ ہم اپنے اندازوں کے مطابق ٹھیک ہوں، وہ پیٹرولیم منصنوعات کی قیمتیں ہوسکتی ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت یہ امید کرتے ہوئے زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت صنعتوں کو سہارا دینے کے لیے کوشاں ہے کہ اس سے آنے والے برسوں میں ملک کی شرح نمو 4 فیصد سے اوپر لے جانے میں معاونت ملے گی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کو جولائی سے شروع ہونے والے مالی سال کے دوران بیرونی مالیاتی ضروریات کے لیے تقریبا 24 ارب ڈالرز کی ضرورت ہوگی، رپورٹ کے مطابق محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان ان ادائیگیوں کو کرنے کے لیے ’نسبتا بہتر صورتحال میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو توقع ہے کہ آئی ایم ایف مشن مئی میں پاکستان کا دورہ کرے اور اگلے قرض پروگرام کے لیے جون کے آخر یا جولائی کے آوائل تک اس کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ طے پاجائے۔

وزیر خزانہ نے اس دوران اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ ملک آئی ایم ایف کے ساتھ کتنی مالیت کا معاہدہ کرنے کا خواہشمند ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ یوکرین کی روس مخالف قرارداد کو روکنے کی کوشش میں

?️ 23 فروری 2025 سچ خبریں: بلومبرگ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے خبر دی

لاکھوں یمنیوں کا مارچ؛ ایرانی حملے کی حمایت

?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: یمن میں "شہیدِوں سے وفاداری” کے عنوان سے تاریخی ملین

ٹرمپ اور یمن: ایسا معاہدہ جس نے صیہونی حکومت کو حیران کر دیا

?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: ٹرمپ کی اس اچانک خبر کے بعد کہ ان کا

یمن کی بحیرہ احمر پر غیرمتنازعہ حکمرانی اور امریکہ کے محدود اختیارات

?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: خبر کے مطابق، صنعاء نے بحیرہ احمر میں اپنی موجودگی

فرانس میں ایک بار پھر مظاہروں کا بازار گرم؛ مظاہرین کے مطالبات کیا ہیں؟

?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: فرانسیسی پولیس کے ہاتھوں الجزائری نژاد 17 سالہ نوجوان کی

وزیراعظم آرمی چیف کے تقرر پر کسی بھی دباؤ کو قبول نہیں کریں گے۔

?️ 11 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اگلے آرمی چیف کے تقرر کے حوالے سے

Unilever to continue producing teabags after Sariwangi bankrupt

?️ 13 اگست 2021 When we get out of the glass bottle of our ego

صیہونی لابی کی برطانیہ میں ایران‌ ہراسی منصوبے کو مصنوعی سانس دینے کی ناکام کوشش

?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں:برطانوی پارلیمنٹ میں ایرانی ساختہ قرار دیے گئے ایک مبینہ ڈرون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے