آئندہ 72 گھنٹوں میں الیکشن کا فیصلہ ہوجائے گا، شیخ رشید احمد کا دعویٰ

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ 72 گھنٹوں میں الیکشن کا فیصلہ ہوجائے گا، شکر ہے زمان پارک سے کلانشکوف نکلی توپ نہیں نکلی، کل فائل زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا یہ وقت ہی بتائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں شیخ رشید احمد  نے کہا کہ سعودی عرب اور چین نے جھنڈی کرادی ہے دونوں پاکستان سے اکنامک رفام کی ڈیمانڈ کر رہے ہیں، اسحاق ڈار 3ماہ تک مذکرات مکمل نہ کرا سکے، ڈالر 200 کا کروانے آئے تھے 300 کا کردیا، مئی تک ٹھنڈی چھاؤں میں بیٹھیں اب آئی ایم ایف اجلاس مارچ کی بجائے اپریل تک موخر ہوگیا ہے، جہاں انفرادی ووٹنگ امریکہ کے پاس ہےجس کا پاکستان پر شدید دباؤ ہے، کسی کو احساس نہیں کہ غریب ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر رہا ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی قیادت اپنے کرپشن کے کیس 30 اپریل تک ختم کرالیں ورنہ اصلی اور حقیقی جیل جانا پڑے گا، 90دن میں نگران حکومت ختم ہوجائےگی، 13 کے ٹولے کے پاس صوبوں میں کاغذات جمع کرانے کے ممبر بھی نہیں ہیں، نوازشریف کا انتظار کرتے کرتے لوگ تھک جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 72 گھنٹوں میں الیکشن کا فیصلہ ہوجائے گا، پھر الیکشن کمیشن جانے اور سپریم کورٹ جانے، عمران خان کو طاقت سے نہیں نکالا جاسکتا، کل مری میں سیشن جج عارف نسیم نے حکومت کی میری گرفتاری ضمانت منسوخی کی درخواست کو خارج کردیا۔

قبل ازیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ عمران خان کی جان کو نقصان ہوا تو حکمرانوں کو بھاری قیمت ادا کرنی ہوگی، سارا ملک جام ہوچکا ہے لوگ سڑکوں پر ہیں، سپریم کورٹ کے الیکشن کا فیصلہ آخری ہے ورنہ دمادم مست قلندر ہوگا، وقت تھوڑا اور مقابلہ سخت ہے۔

مشہور خبریں۔

رئیل می کا سی 67 پاکستان میں متعارف

?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی نے مڈ رینج کا

دہشت گردوں کو ہدایت فراہم کرنے کے بارے  میں رینجرز کا اہم انکشاف

?️ 11 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں) محکمہ انسداد دہشتگردی اور سندھ رینجرز نے دہشت گردوں کو

عمران خان سیاست دان ہیں وہ سب جانتے ہیں:آرمی چیف

?️ 26 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 2ہ سے

سپریم کورٹ فیصلوں میں آزادہے: چیف جسٹس پاکستان

?️ 20 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کا کہنا ہےکہ ’کبھی

عربوں کے دروازے اسرائیل کے لیے  کھلے،ہمارے لیے بند:لبنانی پارلیمنٹ اسپیکر

?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کے

انسداد دہشتگردی اور بینکنگ کورٹ سے عمران خان کی عبوری ضمانتیں منظور

?️ 28 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف

واٹس ایپ کے ویب ورژن میں بھی اے آئی چیٹ بوٹ متعارف

?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس

کیا اسرائیلی حکومت جنگ بندی کے قوانین کی پابندی کر رہی ہے؟

?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کو مزاحمت کے ساتھ جنگ بندی کی ضرورت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے