?️
سچ خبریں: 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں جیل کاٹنے والی پی ٹی آئی کارکن اور امریکی فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے بانیٔ پی ٹی آئی کی پیشکش قبول کرتے ہوئے اپنی امریکی شہریت کو خیرآباد کہنے کا اعلان کیا ہے۔
خدیجہ شاہ نے انسٹاگرام پر ایک طویل نوٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے امریکی شہریت ترک کرنے کا فیصلہ ان کے لیے آسان نہیں تھا اس لیے کہ اس ملک کی شہریت آزادی، حفاظت اور زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:9 مئی سے متعلق ایک اور مقدمہ: لاہور پولیس کو خدیجہ شاہ سے پوچھ گچھ کی اجازت
انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان میرا وطن ہے، وہ جگہ ہے جسے میں اپنا گھر کہتی ہوں، میں نے یہاں اپنی زندگی بنائی ہے اور اپنے ملک اور لوگوں سے دستبردار نہیں ہو سکتی۔
خدیجہ شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران انہوں نے ذاتی طور پر ناقابل تصور ناانصافیوں کا سامنا کیا لیکن ان مصیبتوں نے ان کے اندر مقصد کو جاننے کا احساس پیدا کیا ہے، وہ پاکستان میں تبدیلی لانے کی خواہش کے ساتھ آگے بڑھی ہیں۔
9 مئی کے پر تشدد واقعات میں نامزد ہو کر طویل مدت تک جیل کاٹنے والی خدیجہ شاہ نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کے ہیرو عمران خان نے انہیں پارٹی کی نمائندگی کرنے اور پاکستان کے لیے اپنے وژن کا حصہ بننے کے قابل سمجھا ہے۔
انہوں نے عمران خان کی مخصوص نشست کی پیشکش قبول کر لی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنے لیڈر اور ہم وطنوں کی توقعات پر پورا اتر سکیں گی۔
خدیجہ شاہ نے اعلان کیا ہے کہ جب تک میری دہری شہریت کا مسئلہ حل نہیں ہو جاتا میں نے مہرالنساء سجاد کو اپنی نمائندگی کے لیے نامزد کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہرالنساء نہ تو میرے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور نہ ہی وہ میری دوست ہیں لیکن میں نے انہیں بہت غور و فکر کے بعد منتخب کیا ہے۔
مزید پڑھیں: خدیجہ شاہ کا جیل سے خط، گرفتار پی ٹی آئی خواتین کی حالتِ زار بیان کردی
خدیجہ شاہ نے اپنی اس پوسٹ کے اختتام پر کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ ایک غیر معمولی نوجوان پاکستانی خاتون کو پی ٹی آئی اور پارلیمنٹ میں اپنی نمائندگی کے لیے نامزد کر رہی ہیں جو ان کی طرح عوام کی خدمت کے لیے پرجوش ہیں۔
خدیجہ شاہ نے مزید کہا کہ ’ہم مل کر اپنے ملک اور پارٹی کے لیے بامعنی کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں انشاء اللّٰہ۔‘


مشہور خبریں۔
قوم کو جھوٹے خواب دکھانے کا سلسلہ بند کرنا ہو گا، نواز شریف
?️ 16 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں
نومبر
طالبان نے بھارتی سازشوں کو بے نقاب کرتے ہوئے شدید دھمکی دے دی
?️ 17 جولائی 2021کابل (سچ خبریں) بھارت کی جانب سے افغانستان میں سازشیں کرنے اور
جولائی
پاکستان کا بھارتی وزیرداخلہ کے شر انگیز بیان پر ردعمل
?️ 15 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی وزیر داخلہ کے شر انگیز
اکتوبر
پاکستان کا قرض 28 فیصد اضافے کے ساتھ 511 کھرب روپے ہوگیا
?️ 1 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کے قرض میں جون 2021 سے ستمبر 2022
اپریل
اسرائیل کی مخالفت پر بیلا حدید اور انکے اہل خانہ کو جان لیوا دھمکیاں موصول
?️ 6 اپریل 2024نیویارک: (سچ خبریں) فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید اور ان کے
اپریل
شام میں امریکہ کو ایک اور جھٹکا،اس بار قدرت کی طرف سے
?️ 13 جون 2023سچ خبریں:امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے اعلان کیا ہے کہ شمال مشرقی
جون
صہیونی فوج کی آبدوز میں آگ لگ گئی
?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں: عبرانی زبان کے Ma’ariu اخبار نے اپنے پیر کے شمارے
دسمبر
انسداد دہشت گردی عدالت کا شاہ محمود قریشی کو سخت نوٹس
?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف
جولائی