?️
سچ خبریں: مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنماوں نے "عوام پاکستان پارٹی” کے نام سے نئی سیاسی جماعت تشکیل دی ہے۔
اسلام آباد میں نئی جماعت کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی، جس میں شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، سابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی، سابق وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا، سابق صوبائی وزیر پنجاب زعیم قادری اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: انتخابات نزدیک، مسلم لیگ (ن) تاحال منشور پیش نہ کر سکی
عوام پاکستان پارٹی کا نعرہ "بدلیں گے نظام” رکھا گیا ہے، اور جماعت کے جھنڈے کے رنگ سبز اور نیلے ہیں، جس پر پارٹی کا نام سفید رنگ میں تحریر ہے۔
رکن آگنائزنگ کمیٹی فاطمہ عاطف نے بتایا کہ پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات 19 جون کو ہوئے، جس میں شاہد خاقان عباسی کو پارٹی کا کنوینر اور مفتاح اسماعیل کو سیکرٹری منتخب کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ان کا کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے، لیکن ن لیگ نے "ووٹ کو عزت دو” کی سیاست چھوڑ کر اقتدار کی سیاست کو اپنایا، جس پر انہوں نے معذرت کر لی۔
مزید پڑھیں: جنرل باجوہ کے اعترافات نے موجودہ حکومت کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھا دیا ہے، فواد چوہدری
پارٹی کے سیکرٹری مفتاح اسماعیل نے کہا کہ یہ شکاری اور شکار کا نظام اب نہیں چل سکتا، اس نظام کو بدلنا ہوگا۔ یہاں پچاس ہزار تنخواہ پر بھی ٹیکس مانگا جاتا ہے، لیکن دو ہزار ایکڑ اراضی ہو تو کوئی بات نہیں۔
مشہور خبریں۔
وزیراعلیٰ محمود خان نے عمران خان کے سیاسی فیصلوں کی توثیق کر دی
?️ 17 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعلیٰ کے
دسمبر
شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:مشرقی شام میں اس ملک کی سب سے بڑی تیل فیلڈ
مارچ
غزہ جنگ میں نیتن یاہو کا محرک ان کے ذاتی مفادات
?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیل کے چینل 13 کی طرف سے کرائے گئے ایک سروے
جنوری
ہیروشیما کے جرم پر امریکی تکبر ابھی بھی باقی
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر کے مطابق امریکی صدر
مئی
امریکہ میں ممنوع الورود ممالک کی نئی فہرست جاری
?️ 8 مارچ 2025سچ خبریں: رپورٹس کے مطابق نئی فہرست اس فہرست سے کہیں زیادہ
مارچ
غزہ کی جنگ ختم کرنے کی کوششیں جاری
?️ 27 اپریل 2025سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے دوحہ میں قطر
اپریل
حماس کی اسرائیل کو شدید دھمکی، دہشت گردی بند نہ کی تو بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی
?️ 19 جون 2021غزہ (سچ خبریں) حماس نے اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی
جون
اسحاق ڈار نے سینیٹ اجلاس میں منی بل رپورٹ پیش کردی
?️ 14 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر اسحاق ڈار نےایوان میں منی بل رپورٹ
مئی