سچ خبریں: اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ فلسطین پر بات نہ کرنے سے ضمیر ملامت کرے گا
اداکارہ کبریٰ خان نے کہا ہے کہ اگر فلسطین کے بارے میں بات نہیں کریں گے تو ضمیر ملامت کرے گا۔
برطانوی میڈیا کو انٹرویو
برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کبریٰ خان نے کہا کہ فلسطین کے بارے میں لوگوں کو مسلسل آواز اٹھانی چاہیے، ہماری آنکھوں کے سامنے پوری قوم کو ختم کیا جا رہا ہے، اگر ہم اس پر بات نہیں کرسکتے تو ہماری انسانیت کہاں ہے؟
یہ بھی پڑھیں: ’نیا سال، نئی خوشیاں‘، سال نو پر شوبز شخصیات کے پیغامات، غزہ کیلئے خصوصی دعائیں
بمباری اور انسانی حقوق
کبریٰ خان نے مزید کہا کہ جب ہم یہاں آرام سے بیٹھے ہیں، وہاں بمباری ہو رہی ہے۔ آج ڈھائی سو دن ہو چکے ہیں مگر بہت سے لوگ اس کے بارے میں نہیں جانتے۔ اگر ہم آج فلسطین کے بارے میں بات نہیں کریں گے تو ہمارا ضمیر ہمیں ضرور ملامت کرے گا۔
مزید پڑھیں: فلسطین میں ظلم اور نسل کشی ہورہی ہے: کبریٰ خان
خواتین فنکاروں کو نشانہ بنانا
سوشل میڈیا پر خواتین فنکاروں کو نشانہ بنانے کے بارے میں کبریٰ خان نے کہا کہ اب لوگوں کو معلوم ہو گیا ہے کہ اپنی عزت کی حفاظت کے لیے آواز اٹھائی جا سکتی ہے اور اس کے لیے قوانین موجود ہیں۔ اگر سوشل میڈیا پر کوئی کچھ غلط کرتا ہے تو قانون اور عدالت متاثرہ فرد کا ساتھ دیتے ہیں اور میں اس پر ان کی شکر گزار ہوں۔
مشہور خبریں۔
امریکی فوج کے سربراہ نے افغانستان پر طالبان کے قبضے کے حوالے سے اہم دعویٰ کردیا
جولائی
یوکرین کی فوج کو برطانیہ کی 304 ملین ڈالر کی امداد
دسمبر
صیہونی کب سے غزہ پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے؟
اکتوبر
اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس پہلی بار 71 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا
اپریل
حاج قاسم سلیمانی کی تصویر سوشل نیٹ ورکس سے کیوں ہٹا دی گئی؟
جنوری
سپریم کورٹ نے ہراسانی کیس کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست منظور کرلی
جون
اسرائیلی فوج کے شام میں کارنامے
اپریل
مریم کی پیشی پر قانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا:وزیر اعظم
مارچ