سچ خبریں: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ واقعہ کربلا اسلامی تاریخ کا اہم اور تاریخ ساز باب ہے اور آج غزہ میں کربلا کی تاریخ پھر سے دہرائی جا رہی ہے۔
یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اہل بیت سے محبت و عقیدت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔ حق حسین سے زندہ رہتا ہے جبکہ باطل ہمیشہ ملامت کے ساتھ مر جاتا ہے۔ حق و باطل کا معرکہ ازل سے جاری ہے، مگر واقعہ کربلا کو سوز و غم سے لکھا اور اشکبار آنکھوں سے پڑھا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کا فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی
مریم نواز شریف نے کہا کہ جو لوگ حق کے لیے جیتے اور حق کے لیے ہی مر جاتے ہیں، وہ ہمیشہ دلوں میں زندہ رہتے ہیں۔ حضرت امام حسینؓ نے ثابت کر دیا کہ حق کی سربلندی کے لیے بڑی سے بڑی قربانی دینا مردان حق کا شیوہ ہے۔ حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھی حق اور سچ کی راہ پر چلنے والوں کے لیے مینارہ نور ہیں۔
مزید پڑھیں: عرب لیگ اسرائیل کو ظلم وبربریت سے روکنے کے لیے فوری کردار ادا کرے
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے میدان کربلا میں جرات و شجاعت کی بے مثال تاریخ رقم کی۔ داستان کربلا رہتی دنیا تک مظلوم قوموں کو جرات و حوصلہ عطا کرتی رہے گی۔ یوم عاشور پر ہمیں حضرت امام حسینؓ کی روشن تعلیمات پر عمل کرنے کا عہد کرنا ہے۔
مشہور خبریں۔
وہ انسان تھے شطرنج کی چالیں نہیں
جنوری
برطانیہ کا ایران کے خلاف بے بنیاد الزام
ستمبر
معاون خصوصی کی عوام سے ماسک پہننے اور ویکسین لگوانیں کی گزارش
ستمبر
صیہونیوں کے خلاف فائرنگ کے واقعات؛20 فلسطینی گرفتار
نومبر
امریکیوں کا خیال ہے کہ ٹرمپ ایماندار یا قابل اعتماد نہیں
فروری
فردوس عاشق سے بھی استعفٰی لیے جانے کا امکان ہے
اگست
مسجد الاقصی میں صیہونی عسکریت پسندوں کی فلسطینیوں سے جھڑپ
اپریل
اولمپک کھلاڑیوں کا صیہونی کھلاڑیوں کے مقابلہ میں کھیلنے سے انکار
جولائی