سچ خبریں: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے اسماعیل ہنیہ کے قتل کو اسرائیلی دہشت گردی کی کھلی مثال قرار دیا ہے۔
خورشید شاہ نے اپنے بیان میں اسرائیل کی جانب سے ایران کی خودمختاری میں مداخلت کی شدید مذمت کی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے دنیا بھر کی سینکڑوں نامور شخصیات نے جو بائیڈن سے اہم مطالبہ کردیا
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی دہشت گردی خطے کے امن کو تباہ کرنے کی سازش ہے۔
انہوں نے عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی بربریت کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
واضح رہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، حماس نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے، وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران گئے تھے۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کی بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف اتفاق رائے
حماس نے بتایا ہے کہ تہران میں اسرائیلی حملے میں اسماعیل ہنیہ اور ان کا ایک محافظ شہید ہوئے ہیں۔