🗓️
سچ خبریں: وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ملکی مسائل کا حل صرف مذاکرات میں ہے، اگر پی ٹی آئی کہتی ہے کہ 9 مئی کی سازش میں وہ ملوث نہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں۔
ڈان نیوز کے پروگرام ‘لائیو ود عادل شاہ زیب’ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مذاکرات ایک جمہوری تقاضا ہے اور اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی مذاکرات کے لیے تیار تھے اور آج بھی یہی مؤقف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کا پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے مذاکرات پر حیرانی کا اظہار
عمران خان کی رہائی کے سوال پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو حق حاصل ہے کہ وہ باہر آنے کی پوری کوشش کریں، اور ان کے باہر آنے سے کوئی بڑا مسئلہ پیدا نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی سمجھتی ہے کہ 9 مئی کی سازش میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا تو وہ مذاکرات کی میز پر آئیں۔ اگر پی ٹی آئی نے کچھ سوچ رکھا ہے تو ہم نے بھی اپنی تیاری مکمل کر رکھی ہے۔
ملک میں مہنگائی اور بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے حوالے سے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عوام کو سب کچھ معلوم ہے اور وہ مشکلات برداشت کریں گے۔
مزید پڑھیں: لاہور: 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث ملزمان کےخلاف چارج شیٹ نامکمل قرار
آپریشن عزم استحکام کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے۔
مشہور خبریں۔
شوکت ترین کوسینیٹر بنانے کی راہ ہموار ہو گئی
🗓️ 23 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)سینیٹر ایوب آفریدی کی جانب سے استعفی دینے کے
نومبر
اردگان کے ایشیائی دورے کے مقاصد کیا ہیں ؟
🗓️ 15 فروری 2025سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان ملائیشیا اور انڈونیشیا کے
فروری
اسلام آباد: ڈی چوک میں احتجاج کرنے والے وکلا واپس روانہ، ریڈ زون کے راستے کھل گئے
🗓️ 10 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 26ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن کے آج
فروری
اقوام متحدہ کا افغانستان کو انسانی امداد کا عمل جاری رکھنے کا اعلان
🗓️ 14 اگست 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی ہم آہنگی (او سی ایچ
اگست
پاکستان نے ایک دن میں لاکھوں کی تعداد میں کووڈ ویکسین لگائیں
🗓️ 3 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اعلان کیا
اگست
غزہ کی پٹی میں قحط یقینی ہے:اقوام متحدہ
🗓️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: خوراک کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے
جنوری
یمنی عوام کی نسل کشی پر دنیا خاموش: یمنی جنرل
🗓️ 1 فروری 2022سچ خبریں:یمنی فوج کے ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف نے تاکید کی
فروری
برطانیہ میں کورونا کی پابندیوں کا خاتمہ
🗓️ 22 فروری 2022سچ خبریں: خبری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ برطانوی وزیر
فروری