?️
لاہور (سچ خبریں) پنجاب کے گورنر چودھری سرور کے مطابق اپوزیشن ناکام ہوگی، عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے انہوں نے کہا کہ PDM سیاسی ماحول گرم رکھنے کیلئے نئے اعلانات کر رہی ہے، سیاسی مخالفین چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحر یک عدم اعتماد کا نتیجہ مت بھولیں۔
پنجاب کے گورنر سے صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر چودھری سرورت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتمام اپوزیشن کا نیا سیاسی شوشہ ہے، اپوزیشن اگر تحریک عدم اعتماد کا شوق پورا کرنا چاہتی ہے تو شوق سے کرے، عمران خان بطور وزیراعظم اور حکومت دونوں 2023 تک قائم رہیں گے۔
چودھری سرور نے کہا کہ اب بھی وقت ہے اپوزیشن سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ کی حمایت کر دے، اوپن بیلٹ سے سینیٹ انتخابات میں شفافیت اور ایوان بالا کا تقدس بحال ہوگا، خفیہ رائے شماری سے بھی حکومتی اور اتحادی سینٹرز امیدوار کامیاب ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنانا ملکی اور قومی مفادات کے خلاف ہے، اپوزیشن سیاست کرے مگر قومی اداروں کو متنازعہ بنانے کی سازش نہ کرے۔
صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف متحد ہے، تحریک انصاف کے پاس 5 سال حکومت کرنے کا مینڈیٹ ہے، عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے اپوزیشن ناکام ہوگی۔PDM چاہے جتنا زور لگا لے۔
مشہور خبریں۔
باکو میں جولانی، خطے کا نیا نقشہ؟
?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: سید مہدی طالب بین الاقوامی محقق احمد الشعراء، ابو محمد
جولائی
شکاگو میں ٹرمپ کی مہم جرائم اور امیگریشن سے لڑنے کا دعوی کرتی ہے
?️ 24 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر لاس اینجلس اور واشنگٹن کے شہروں کے بعد
اگست
اقلیتوں نے ہمیشہ وطن کے دفاع اور استحکام میں کلیدی کردار ادا کیا۔ سرفراز بگٹی
?️ 11 اگست 2025کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ
اگست
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا
?️ 22 ستمبر 2021مردان (سچ خبریں) پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کی پرواز کے
ستمبر
روس کی جوہری حکمت عملی میں تبدیلی؛ یورپی ممالک میں تشویش
?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں:روس کی جانب سے اپنی جوہری حکمت عملی میں تبدیلی کے
نومبر
مصر سے متحدہ عرب امارات کے سفیر ملک بدر
?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:مصری حکام نے قاہرہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر کو
دسمبر
اسرائیل خطے کے لیے ایک اسٹریٹجک خطرہ ہے
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: ترکی کے ایک ممتاز سیاسی تجزیہ کار اور محقق فراس اوغلو
جون
یوکرین، فوج میں نوجوانوں کی بھرتی میں ناکام
?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق، اوکرین کے
مئی