PDM کے نئے اعلانات کا مقصد سیاسی ماحول کو گرم رکھنا ہے

چودھری سرور

?️

لاہور (سچ خبریں) پنجاب کے گورنر چودھری سرور کے مطابق اپوزیشن ناکام ہوگی، عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے انہوں نے کہا کہ PDM سیاسی ماحول گرم رکھنے کیلئے نئے اعلانات کر رہی ہے، سیاسی مخالفین چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحر یک عدم اعتماد کا نتیجہ مت بھولیں۔

پنجاب کے گورنر سے صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر چودھری سرورت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتمام اپوزیشن کا نیا سیاسی شوشہ ہے، اپوزیشن اگر تحریک عدم اعتماد کا شوق پورا کرنا چاہتی ہے تو شوق سے کرے، عمران خان بطور وزیراعظم اور حکومت دونوں 2023 تک قائم رہیں گے۔

چودھری سرور نے کہا کہ اب بھی وقت ہے اپوزیشن سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ کی حمایت کر دے، اوپن بیلٹ سے سینیٹ انتخابات میں شفافیت اور ایوان بالا کا تقدس بحال ہوگا، خفیہ رائے شماری سے بھی حکومتی اور اتحادی سینٹرز امیدوار کامیاب ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنانا ملکی اور قومی مفادات کے خلاف ہے، اپوزیشن سیاست کرے مگر قومی اداروں کو متنازعہ بنانے کی سازش نہ کرے۔

صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف متحد ہے، تحریک انصاف کے پاس 5 سال حکومت کرنے کا مینڈیٹ ہے، عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے اپوزیشن ناکام ہوگی۔PDM  چاہے جتنا زور لگا لے۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب کے شہر جدہ میں عرب سربراہی اجلاس میں کیا ہوا؟

?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے شہر جدہ میں آج عرب رہنماؤں کا 32

امریکی عوام کا ٹرمپ پر اعتماد مزید کم ہو گیا

?️ 1 فروری 2026امریکی عوام کا ٹرمپ پر اعتماد مزید کم ہو گیا  ایک نئی

امریکہ جبری ہجرت کو قانونی حیثیت دینا چاہتا ہے: الحوثی

?️ 18 اپریل 2025سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے سربراہ عبدالمالک بدرالدین نے اپنی ہفتہ

بابائے قوم محمد علی جناح کو یومِ پیدائش کے موقع پر قوم نے خراج عقیدت پیش کیا

?️ 25 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بانی پاکستان اور بابائے قوم قائد اعظم محمد علی

غزہ میں جنگ بندی کے لیے صیہونی حکومت کا نیا منصوبہ

?️ 20 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی کان نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی

امریکی طلبہ کی بغاوت نے صہیونیوں کو کیوں ڈرایا؟

?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے اپنے نئے

وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ

?️ 28 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں

سینیٹ نے میرے کاموں کو مشکل بنا دیا: ٹرمپ

?️ 24 جون 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینیٹ کی جانب سے ان کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے