کیا نواز شریف پر بیرون ملک جانے پر پابندی ہے؟

کیا نواز شریف پر بیرون ملک جانے پر پابندی ہے؟

?️

سچ خبریں: مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف پر ملک سے باہر جانے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

یہ افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، لیکن حقیقت میں ایسی کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت نے بیرونِ ملک دوروں کیلئے پالیسی تیار کرلی

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کے کچھ افراد بنگلادیش کی صورتحال پر بات کر رہے ہیں۔

دو ہزار اٹھارہ کے بعد تحریک انصاف نے سیاست کو تقسیم در تقسیم کیا، اور سیاست میں انتشار اور نفرت کی لہر کو گلی محلے کی سطح تک پہنچا دیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ماضی میں بھی اور آج بھی کارکردگی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔

ہم اتحادیوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں،احتجاج تمام جماعتوں کا حق ہے، لیکن وہ احتجاج پر امن ہونا چاہیے۔ شہربند کرنا، پولیس کی گاڑیاں جلانا، اور اداروں پر حملے کرنا احتجاج نہیں ہے۔ کاروبار زندگی معطل کرنا کوئی مناسب احتجاج نہیں ہوتا۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کی سزا کےخلاف اپیل بحالی کی درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر

طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم نے ریاست کو بچانے کے لیے اپنی سیاست کو قربان کیا ہے۔

پاکستانی افواج کی ملک کے لیے قربانیاں ہیں، اور ان کا دہشت گردی اور ملکی سلامتی کے حوالے سے اہم کردار رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

پیرس کی سڑکوں پر فرانسیسی طبی عملے کا مظاہرہ

?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:  ہزاروں فرانسیسی طبی عملے نے 5 جنوری کو پیرس میں

محرم الحرام کے دوران پاک فوج طلب

?️ 5 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے محرم الحرام کے دوران پاک فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

عدت میں نکاح کیس کب ختم گا؟جج افضل مجوکا کی زبانی

?️ 2 جولائی 2024 سچ خبریں:اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر

پاکستان نے  آمدورفت کیلئے واہگہ بارڈر کھول دیا

?️ 11 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے  آمدورفت کیلئے واہگہ بارڈر کھول دیا

فوج کی تحویل میں موجود ملزموں کو میسر سہولتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

?️ 12 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج کی تحویل میں موجود ملزموں

بیروت کے خلاف کشیدگی میں اضافہ؛ "جولانی” اور "نیتن یاہو” ایک ہی خندق میں

?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: لبنان اور شام کی سرحدوں میں دہشت گرد عناصر کی

حکومت اور ایجنسی کے خلاف ’مداخلت‘ کے الزامات کا جواب اٹارنی جنرل کے ذریعے جمع کرانے کا حکم

?️ 8 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا ہے کہ

لاہور میں 14 مقامات ٹریفک کے لیے بند ہیں

?️ 23 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے بتایا کہ صوبائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے