سچ خبریں: رئیس جامعہ بنوریہ عالمیہ ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم نے کہا ہے کہ تحقیق اور ٹھوس دلیل کے بغیر کسی پر توہین مذہب کا الزام لگانا یا اسے قتل کرنا کسی بھی صورت جائز نہیں ہے۔
دو روز قبل سوات کے علاقے مدین میں مشتعل ہجوم نے توہین مذہب کے الزام میں ایک شخص کو زندہ جلا دیا اور پولیس تھانے کو بھی نذر آتش کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کی سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات، سیالکوٹ سانحے پر اظہار افسوس
اس حوالے سے ڈی پی او سوات زاہد اللہ خان نے بتایا کہ قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کے الزام پر علاقہ مکینوں نے ایک شخص پر تشدد کیا، اسے برہنہ کرکے سڑکوں پر گھسیٹا، اور جب مدین پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کیا تو مشتعل ہجوم نے تھانے کو آگ لگا دی اور ملزم کو تھانے سے نکال کر لے گئے۔
رئیس جامعہ بنوریہ عالمیہ ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم کا بیان
ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تحقیق اور دلیل کے بغیر کسی پر توہین مذہب کا الزام لگانا یا اسے قتل کرنا غیر اسلامی ہے۔ سوات میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے، اور تحقیقات کرکے مجرموں کو عبرتناک سزائیں دی جائیں۔
ڈاکٹر اسلم خاکی کی رائے
ڈاکٹر اسلم خاکی نے کہا کہ توہین مذہب کے نام پر جنونی ہجوم کے ہاتھوں قتل کے پے درپے واقعات پاکستان میں ہی کیوں پیش آتے ہیں اور ریاست انہیں روکنے میں ناکام کیوں نظر آتی ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ مذہبی شدت پسند ریاست کے اندر ریاست بن چکے ہیں اور اس ناکامی کی ذمہ دار موجودہ اور ماضی کی تمام حکومتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ توہین مذہب کی تحقیقات کرنا اور سزا دلوانا کسی گروہ کا نہیں بلکہ پولیس کا کام ہے۔
علامہ طاہر اشرفی کی رائے
چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ جنونی ہجوم کے ہاتھوں قتل کے پے درپے واقعات ریاست کی ناکامی کی عکاسی کرتے ہیں۔ 80 کے عشرے میں کئی مسلم ممالک نے مذہبی گروہوں کی سرپرستی کی مگر بعد میں ریاستوں نے اپنی اصلاح کر لی تھی، بدقسمتی سے ریاست پاکستان ایسا نہ کر سکی جس کی وجہ سے بار بار ایسے واقعات ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں: توہین مذہب کے ملزم سے شہریوں کا انوکھا انتقام
چیئرمین رحمت للعالمین اتھارٹی خورشید ندیم کی رائے
چیئرمین رحمت للعالمین اتھارٹی خورشید ندیم نے کہا کہ ریاستی، عدالتی اور سماجی سطح پر ہنگامی صورتِ حال درپیش ہے۔ اگر ہم نے اپنی ذمہ داریاں ادا نہ کیں تو معاشرہ رہنے کے قابل نہیں رہے گا۔
مشہور خبریں۔
محمود اچکزئی کا انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ
مارچ
انتخابات سے متعلق درخواست واپس لینے پر چیف جسٹس کا اظہار برہمی
فروری
مسجد الاقصی پہنچو؛فلسطینی مزاحمتی تحریک کی اپیل
جولائی
بھارتی ہٹ دھرمی، پاک-بھارت تعلقات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ
اپریل
پاکستان کا ہر فرد اگر درخت لگائے تو بہت بڑا انقلاب ہو گا
جولائی
کیا ٹرمپ یوکرین کی ناشکری پر تعزیری اقدامات کریں گے ؟
مارچ
سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں موجود ’بحریہ ٹاؤن کے 35 ارب روپے‘ قومی خزانے میں منتقل کرنے کا حکم
نومبر
نیٹو کے خلاف روس کی کاروائی درست:بین الاقوامی ماہرین
فروری