عزم استحکام آپریشن کے بارے میں اسد قیصر کا بیان

پاکستان اور چین سی پیک کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے پرعزم ہیں، وزیراعظم

🗓️

سچ خبریں: رہنما پی ٹی آئی اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی مولانا فضل الرحمان سے بات چیت جاری ہے اور اس وقت عزمِ استحکام آپریشن کے حوالے سے اپنے مؤقف کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

یہ بات اسد قیصر نے پشاور سے ’جیو نیوز‘ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کیوں؟

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھی مشترکہ لائحہ عمل تیار کریں گے، اور مذاکرات سے متعلق کمیٹی کی میٹنگز کے بعد پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔

اسد قیصر نے ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ غیر ذمے دارانہ نقطہ نظر رکھتے ہیں۔

انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے بارے میں رانا ثناء اللہ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف مزید کیسز بنائے جا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور چین سی پیک کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے پرعزم ہیں، وزیراعظم

اسد قیصر نے مزید کہا کہ دنیا کے سامنے ثابت ہو گیا ہے کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ انتقامی کارروائی ہے، اور ہمیں صرف عدالتوں سے امید ہے۔

مشہور خبریں۔

موٹر سائیکل والوں کیلئے پیٹرول پر 100 روپے سبسڈی دی جائے گی، مصدق ملک

🗓️ 20 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے

مغربی کنارے میں صیہونیوں کے ہاتھوں وسیع پیمانے پر فلسطینیوں کی گرفتاریاں

🗓️ 2 مارچ 2021سچ خبریں:اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے گذشتہ رات سے آج صبح ، منگل

سائنسدانوں نے شارک کی نئی قسم دریافت کر لی

🗓️ 17 فروری 2022ویلنگٹن(سچ خبریں) نیوزی لینڈ کے سائنس دانوں نے ایک اہم کارنامہ انجام

ہتھیار دیں گے لیکن کسی کو مارنا نہیں؛امریکی منطق

🗓️ 22 مئی 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا ہے کہ

کیا امریکی صدر کے بدلنے سے واشنگٹن کی صیہونی حمایت میں فرق آئے گا؟

🗓️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: ایسا لگتا ہے کہ واشنگٹن کے اہم اتحادی اسرائیلی ریاست

وزیر خزانہ شوکت ترین کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

🗓️ 19 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس نے پاکستان میں اپنے پاؤں جما

جنوبی لبنان میں ایک بار پھر صیہونیوں کی جارحیت

🗓️ 14 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان پر اپنے حملوں کے نئے

آنے والا موسم سرما بہت مشکل ہوگا:فرانسیسی صدر

🗓️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اس ملک کی پارلیمنٹ میں سربراہان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے