?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 نومبر تک توسیع کر دی اور فرد جرم عائد کرنے کے لیے 21 نومبر کی تاریخ مقرر کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کمرہ عدالت کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو گزشتہ حکومت کے 16 ماہ کے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے یہ بیان اس وقت دیا جب ان سے نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے تبصرہ کرنے کو کہا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو مہنگائی پر اپنے بھائی اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی ’سرزنش‘ کرنی چاہیے کیونکہ یہ سب پی ڈی ایم حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ہوا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ نیلسن منڈیلا آیا ہے یہ پہلے اپنے بھائی سے حساب لے، اتنی انہوں نے مہنگائی کی ہے اور لوگوں کو نقصان اٹھانا پڑا۔
چوہدری پرویز نے مزید کہا کہ لوگوں نے شدید مہنگائی کی وجہ سے خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو گئے، کچھ لوگ اپنی نوکریوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ دیگر کو پنشن کے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
چوہدری پرویز نے کہا کہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا،۔ یہاں تک کہ شہباز حکومت نے اپنے حقوق کے لیے احتجاج کرنے والا اساتذہ کو بھی مارنا شروع کردیا تھا۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں پرویز الٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 نومبر تک توسیع کر دی۔
ڈیوٹی جج راجا جواد عباس نے آج کیس کی سماعت کی کیونکہ جج ابوالحسنات ذوالقرنین چھٹی پر تھے، پرویز الہٰی کی جانب سے وکیل عبدالرزاق عدالت میں پیش ہوئے جہاں پی ٹی آئی رہنما کو سخت حصار میں عدالت میں پیش کیا گیا۔
جج راجا جواد عباس کا کہنا تھا کہ جیسے سیاستدانوں میں نگران ہوتے ہیں ویسے ہی ججوں میں نگران ہوتے ہیں، آج میں بھی نگران جج ہی ہوں۔
جج نے وکیل عبدالرزاق سے استفسار کیا کہ کیا آج ہی تاریخ دینی ہے؟، جس پر وکیل نے اثبات میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’جی آج ہی تاریخ دینی ہے۔
عدالت نے مقدمے میں پرویز الہٰی پر فرد جرم کے لیے 21 نومبر کی تاریخ مقرر کردی جبکہ چالان کی نقول آئندہ سماعت پر چارج شیٹ کے لیے فراہم کی جائیں گی۔
دوران سماعت پرویز الہی کی وکیل نے استدعا کی کہ ’ہمیں پرویز الہی سے کچھ دیر بات کرنی ہے، اجازت دی جائے‘، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے پرویز الہی کو کمرہ عدالت میں وکلا سے بات کرنے کی اجازت دے دی۔
23 اکتوبر کو خصوصی عدالت(سینٹرل 1) نے پر ویز الٰہی اور ان کے بیٹے، سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ملتوی کر دی تھی کیونکہ جیل حکام نے پرویز الٰہی کو طبی وجوہات کی بنا پر عدالت میں پیش نہیں کیا تھا ۔
5 اکتوبر کو سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کے ’بلینکٹ ضمانت کے احکامات‘ دینے کے رجحان پر استثنیٰ لیا تھا۔
جسٹس سردار طارق مسعود نے پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کی جانب سے چیلنج کی گئی درخواست پر سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کی سربراہی کرتے ہوئے مشاہدہ کیا تھا کہ اس طرح کے بلینکٹ آرڈرز کی منظوری جرم کا لائسنس دینے کے مترادف ہے۔’
لاہور ہائی کورٹ نے 3 اکتوبر کو استغاثہ کی اپیل نمٹا دی تھی اور ایک جوڈیشل مجسٹریٹ کو ہدایت کی تھی کہ وہ کرپشن کیس میں پی ٹی آئی صدر کو برطرف کرنے کے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔
گزشتہ ماہ 26 ستمبر کو لاہور ہائی کورٹ کی راولپنڈی بینچ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا معاملہ نمٹا دیا تھا اور سیکریٹری داخلہ پنجاب کو ہدایت کی تھی کہ وہ پرویز الٰہی کی شکایات کا ازالہ کرے۔
جسٹس صداقت علی پرویز الٰہی کی استحقاق پر مبنی بہتر سہولیات کے حصول کے لیے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کر رہے تھے۔


مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے اپنی ذمہ داری ادا کرے
?️ 27 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی
مئی
امریکی پابندی سے نکلنے کے لیے ترکی کی کوشش
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: ان دنوں ترکی برکس گروپ میں شامل ہونے کی بھرپور
ستمبر
حق خود ارادیت کی جدوجہد منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ
?️ 4 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و
جنوری
مجھے ایک بار پھر وائٹ ہاؤس پہنچا دو؛ ٹرمپ کی ریپبلکنز سے اپیل
?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:ٹرمپ نے اپنے ریپبلکن حامیوں سے انہیں وائٹ ہاؤس واپس لانے
اپریل
پاکستان کا ایران کے ساتھ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
?️ 17 دسمبر 2025 پاکستان کا ایران کے ساتھ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
دسمبر
صنعا پر سعودی جارح اتحاد کا دوبارہ حملہ
?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں: یمن کے بے گناہ عوام کے خلاف سعودی جارح اتحاد
مارچ
پرویز الہٰی کا شہباز شریف کو ’توہین عدالت‘ پر نااہل قرار دینے کا مطالبہ
?️ 13 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور صدر پاکستان تحریک انصاف
اپریل
تعلیم کو ترجیح، نوجوانوں کو اصلاحات میں شراکت دار بنایا جائے۔ صدر آصف زرداری
?️ 24 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی یومِ تعلیم کے موقع پر صدر مملکت آصف
جنوری