?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے اب تک پاکستان میں 7کروڑ افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جا چکی ہے، گزشتہ روز ملک میں8 لاکھ 90 ہزار 980 افراد کو ڈوز لگائی گئی۔عیدیداروں کا کہنا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں پہلی ڈوزلگوانےوالےافرادکی تعداد 7کروڑ ہو گئی ، گزشتہ روزملک میں8 لاکھ 90 ہزار 980 افراد کو ڈوز لگائی گئی ، اب تک7 کروڑ 4 لاکھ 2 ہزار 987 ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہے۔
یاد رہے پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے ، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 73افراد انتقال کر گئے اور 2714 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے نیجے آگئی اور 4.78 فیصد رہی جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 938 اور مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 12 ہزار 809 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 46 ہزار 840 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 192 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 16 ہزار 901 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 291 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 69 ہزار 429 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 310 ہو گئیں۔


مشہور خبریں۔
مشرقی عرب میں خوفناک آگ اور میزائل حملے کی قیاس آرائیاں
?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:جمعہ کی شام سعودی میڈیا نے ملک کے مشرق میں واقع
مارچ
اخلاقیات پر پورا اترنے والے ڈرامے کرتا ہوں، حمزہ علی عباسی
?️ 29 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ مبلغ
اپریل
صیہونیوں کو ہلاک کرنے والے مصری فوجی کی نئی تفصیلات
?️ 5 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی
جون
یورپی یونین کا فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف بیان
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:فلسطین میں یورپی یونین کے نمائندے سون کوہن وون برگڈورف نے
جون
صہیونی حلقوں میں فلسطینیوں کی انتقامی کاروائی پر تشویش
?️ 7 فروری 2023سچ خبریں:ایک صیہونی صحافی نے اس حکومت کے فوجیوں کے ہاتھوں کفرعقب
فروری
موجودہ صورتحال میں بلاول اور جے شنکر کی ملاقات کا انداز نارمل تھا، امریکی اسکالر
?️ 7 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اگرچہ بھارت اور پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے
مئی
مجھے سزا ہو بھی جائے تب بھی الیکشن ضرور لڑوں گا:ٹرمپ
?️ 11 جون 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ خفیہ دستاویزات کیس میں
جون
افغانستان سے امریکی انخلا پر اسرائیل کی مختلف تشویش
?️ 25 اگست 2021سچ خبریں:اس میں کوئی شک نہیں کہ افغانستان سے امریکی انخلا پر
اگست