?️
لاہور: (سچ خبریں) پی ڈی ایم قائدین میاں نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے قبل از وقت انتخابات سمیت اہم عوامل کے دیگر آپشنز کو زیر بحث لانے سے ہی صاف انکار کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت سازی پر مستقبل کی سیاست اور عوامی ریلیف کے حوالے سے جو انڈرسٹینڈنگ ہوئی اسے ہر صورت پورا کیا جائے گا۔
پی ڈی ایم قائدین نے دیگر آپشنز زیر غور لانے کی تجویز دینے والے حکمران اتحاد کے رہنماؤں کا جواب دے دیا۔یہ تجویز دوسری سطح کے لیڈر شپ کی طرف سے دی گئی۔ ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ تینوں قائدین کی طرف سے کہا گیا کہ معاشی حوالے سے انتہائی کٹھن دور میں وفاقی حکومت سنبھال کر اپنی سیاست پر ریاست کو ترجیح دی۔آئینی اداروں کی بالادستی کو حکمران اتحاد نے اہم سمجھا جس وجہ سے ہی عمران خان ریاستی اداروں کی مخالفت میں بیانیہ بناکر تنقید کر رہے ہیں۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن سے پاکستان واپسی مؤخر کر دی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ وزیر اعظم نے لندن سے وطن واپسی مؤخر کر دی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف لندن میں مزید دو روز قیام کریں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف لندن میں موجود ہیں جہاں وہ ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے طویل مشاورت میں مصروف ہیں،جبکہ گزشتہ روز ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق میرٹ کو ترجیح دی جائے گی،نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات کے دوران اہم فیصلے کئے گئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئینی معاملہ ہے اور آئین کے مطابق طے ہو گا۔ واضح رہے کہ گزشہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ لندن میں جو تماشا ہورہا ہے وہ ادارے مضبوط کرنے کیلئے نہیں ہے،نوازشریف نے زندگی میں میرٹ پر کام نہیں کیا،فائدے کیلئے رشتہ داروں کو بھی اوپر لے آتا ہے۔1993میں مجرموں کو پیسے لے کرپولیس میں بھرتی کیا گیا، یہ چوری کرنے کیلئے انصاف قانون کی بالادستی نہیں چاہتے۔
مشہور خبریں۔
بلاول بھٹو زرداری آج رات نواز شریف سے ملاقات کرنے لندن روانہ ہو رہے ہیں
?️ 19 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آج رات لندن روانہ ہو
اپریل
افغانستان کے بارے میں سلامتی کونسل کا اجلاس
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کے دفتر (یو این اے
ستمبر
پیٹرول بحران کی تحقیقات شروع کر دی گئیں
?️ 23 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پیٹرول معاملہ کو لے کر نیب راولپنڈی نے پٹرول بحران
اپریل
پٹرولیم مصنوعات کی قمیتو مین پھر اضافے کی تجویز
?️ 15 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے11روپے
جولائی
ترک تاجر افغانستان میں کس چیز کی تلاش میں ہیں؟
?️ 25 جولائی 2023سچ خبریں:افغان حکومت کی کانوں اور تیل کی وزارت نے ایک بیان
جولائی
روس کی یوکرائن میں جنگ کو روکنے کی کوشش
?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:یوکرائن پر ممکنہ روسی حملے کے بارے میں بعض مغربی حکام
فروری
اب ہم سر پر کفن باندھ چکے ہیں: فلسطین
?️ 11 اگست 2023سچ خبریں:فلسطینی پارلیمنٹ کے نمائندے فتحی قرعاوی نے اعلان کیا کہ مزاحمتی
اگست
پیجر دھماکے کی تفصیلات سے لے کر علاقائی ترقی میں امام خامنہ ای کے کردار تک
?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم
جولائی