واشنگٹن: (سچی خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مسلح افواج خود کو سیاست سے دور کرچکی اور دور ہی رہنا چاہتی ہیں۔
واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں ظہرانے سے خطاب میں آرمی چیف نے جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی مدت پوری ہونے پر سبکدوش ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج خود کو سیاست سے دور کرچکی اور دور ہی رہنا چاہتی ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ مضبوط معیشت کے بغیر قوم اہداف حاصل نہیں کرسکتی،معیشت کو بحال کرنا اولین ترجیح ہے،کمزور معیشت کی بحالی ہرطبقے کی ترجیح ہونی چاہیے،مضبوط معیشت کے بغیر سفارتکاری نہیں ہوسکتی
واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ امریکا کے دورے پر ہیں جہاں ان کی جوبائیڈن انتظامیہ کے سینئر حکام سے ملاقاتیں جاری ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی امریکا کی قومی سلامتی کے مشیر جیکب سلیوان اور نائب وزیرخارجہ وینڈی روتھ شرمین سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
قبل ازیں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکہ کے سرکاری دورے کے دوران سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر بیرامے ڈیوپ سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، ملک بھر میں سیلاب سے پیدا ہونے والی قدرتی آفت سمیت علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران آرمی چیف نے اقوام متحدہ کے بنیادی اقدار کے فروغ اور بحران کے دوران فوری ردعمل میں اقوام متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر کے دفتر کے کردار کو سراہا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر نے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں جاری سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی، انہوں نے سیلاب متاثرین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
مشہور خبریں۔
یمن کے خلاف امریکی اور برطانوی تازہ ترین جارحیت
جنوری
صدر کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلانے کی صورت میں متبادل پلان تیار
فروری
مقاومتی میزائلوں کے خوف سے صہیونی فوج تیار
اپریل
قومی، صوبائی اسمبلیوں میں اضافی نشستوں پر منتخب 77 ارکان کی رکینت معطل
مئی
صیہونی جوہری ہتھیار
اگست
ایک ہفتے کی بندش کے بعد چمن بارڈر سے پاک افغان تجارت دوبارہ شروع
نومبر
قائمہ کمیٹی کا وزارت موسمیاتی تبدیلی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار
مارچ
ہمارا ہر دن ماں کی محبت سے معمور ہونا چاہئے:عثمان بزدار
مئی