آئندہ 45 دن اہم ہیں الیکشن اکتوبر میں ہی ہو جائیں گے۔شیخ رشید

🗓️

لاہور: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد خان  نے کہا ہے کہ عام انتخابات اکتوبر میں ہی ہوجائیں گے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئندہ 45 دن اہم ہیں الیکشن اکتوبر میں ہی ہو جائیں گے۔ آج بھی کہتا ہوں شریف خاندان ایک پیج پر نہیں زرداری نے مسلم لیگ ن کو مروا دیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ضمنی الیکشن شفاف کرانے ہوں گے تاکہ لوگوں کو سیاست کا رخ سمجھ آ سکے ورنہ ملک، سری لنکا بن جائے گا۔ 17 جولائی کو سیاست کی تاریخ میں گھمسان کی جنگ ہو گی۔ شریف خاندان ایک پیج پر نہیں، نواز شریف نے اپنے فیصلے کیلئے 72 گھنٹے مانگے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ  شیخ رشید احمد خان کا کہنا تھا کہ ہوائی فضائی خلائی مداخلت کی، جھرلو پھیرا تو لاہور کی آبادی سری لنکا سے زیادہ ہے۔ حالات کو سری لنکا کی طرف نہیں جانا چاہیے ۔ مولانا فضل الرحمان دو کنکریاں پاکستان لے آئیں ادھر بھی دو شیطان ہیں ۔ پاسپورٹ نواز شریف کی جیب میں ہے لیکن وہ آ نہیں سکتے۔ پی پی مزے کر رہی ہے، دفاع نہیں کر رہی۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے سوال پر جواب نہیں دوں گا خود کش نہیں بننا چاہتا۔

اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک کے حکمرانوں کا اپنا خاندان بھی ایک پیج پر نہیں ہے۔ اہم فیصلے پر نوازشریف ایک طرف اور شہباز شریف، آصف زرداری اور فضل الرحمان دوسری طرف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر صاف اور شفاف الیکشن ہوئے اور جھرلو نہ پھرے تو ملک کے لیے بہتر ہوگا، عمران خان ضمنی الیکشن کے بعد اہم اعلان کر سکتے ہیں۔ سب مل کر ملک کو سری لنکا بننے سے بچائیں۔

مشہور خبریں۔

افغانستان کا صحت کا نظام تباہ و برباد

🗓️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں: اشاعت کے مطابق افغانستان میں یونیسیف کے نمائندے سلام الجنبی نے

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا آڈیٹر جنرل سے آڈٹ نہ کرانے والے اداروں کی جانچ پڑتال کا حکم

🗓️ 12 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی)

چالو کرکٹ ایونٹ میں دو ٹیموں کے مزید تین کھلاڑی ہوئے کورونا کا شکار

🗓️ 4 مارچ 2021کراچی {سچ خبریں} پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ  چالو کرکٹ

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی ڈویژن: شیخ رشید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

🗓️ 6 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی ڈویژن بینچ نے عوامی مسلم لیگ

خاموشی کافی ہے، امریکی سفیر کو باہر نکالا جائے: مقتدیٰ صدر

🗓️ 29 مئی 2024سچ خبریں: عراق کی صدر تحریک کے سربراہ مقتدی صدر نے امریکی سفارت

چین کے ساتھ تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئے ہیں

🗓️ 26 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)   وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ چین مکمل ہونے

آل سعود کے جرائم انکشاف کرنے پر سعودی عرب میں ٹک ٹاک بند

🗓️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:ٹک ٹاک ایپلی کیشن کے ذریعے بے گھر افراد کے نگہداشتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے