🗓️
اسلام آباد{سچ خبریں} چین اور پاکستان کے بیچ سفارتی تعلقات کے قیام کو ستر سال ہو رہے ہیں اسی مناسبت سے پاکستان نے اپنے ان 70 سالہ تعلقات کو ایک انوکھے انداز میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ رواں برس پاکستان اور عوامی جمہوریہ چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کو 70 برس مکمل ہو جائیں گے۔
زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات 21 مئی 1951 کو قائم ہوئے تھے تاہم رواں برس 2021 میں پاکستان اور عوامی جمہوریہ چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کو 70 برس مکمل ہو جائیں گے۔
زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ باہمی سفارتی تعلقات کے 70 برس مکمل ہونے پر سرکاری طور پر آج ایک مجازی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا تاہم تقریب کا انعقاد آج بیک وقت بیجنگ اور اسلام آباد میں کیا جائے گا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق مجازی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کریں گے جبکہ چین کی نمائندگی چینی اسٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ وانگ ژی چین کی نمائندگی کریں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اس تاریخی سنگ میل کی تکمیل پر دونوں ممالک سال بھر تقریبات کا سلسلہ گرمجوش انداز میں جاری رکھیں گے۔
مشہور خبریں۔
غزہ کی امداد پر ڈاکہ ڈالنے پر بین الاقوامی اداروں کی رپورٹ
🗓️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: غزہ کے لیے انسانی امداد لے جانے والے ٹرکوں کو
نومبر
مزید ٹیکس نہیں لگائیں جائیں گے
🗓️ 30 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بجٹ ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت
مئی
صیہونی حکام کو اپنے فوجیوں کی کتنی فکر ہے؟ حماس نے پول کھول دی
🗓️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: القسام فورسز نے غزہ میں 10 سال پہلے پکڑے گئے
جنوری
آنگ سان سوچی کو مزید چار سال قید کی سزا سنائی گئی
🗓️ 10 جنوری 2022سچ خبریں: میانمار کی عدالت نے حکمران جماعت کی معزول رہنما آنگ
جنوری
ٹرمپ پیوٹن کے سامنے جھک گئے: بائیڈن
🗓️ 29 اگست 2024سچ خبریں: شکاگو میں ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں جو بائیڈن نے دعویٰ
اگست
لیبیا سے برطانوی سفیر کو نکالنے کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ
🗓️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:لیبیا میں لندن کے سفارت خانے کی جانب سےاس ملک کی
دسمبر
یمنی فوج نے ایک اور امریکی جہاز کو نشانہ بنایا
🗓️ 19 جنوری 2024سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی ساری نے بحیرہ
جنوری
سعودی عرب کو روس کے ساتھ تعاون مہنگا پڑ سکتا ہے:بائیڈن
🗓️ 13 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی صدر نے کہا کہ روس کے تعاون سے تیل کی
اکتوبر