?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ کیے ہوئے اپنے معاہدے کی تکمیل ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سرکاری خبرایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’عمران خان اپنے ہی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی ناکام بنانے کی کوشش کر رہا ہے، سڑکوں پر افراتفری اور فتنہ و فساد اسی ایجنڈے کا حصہ ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’بزدل شخص عدالت کو تلاشی نہیں دے رہا ہے کیونکہ وہ مجرم ہے‘۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’عمران خان چاہتا ہے کہ ملک میں عدم استحکام کی آگ بھڑکے، یہ نہیں چاہتا کہ غریب عوام کو مہنگائی، معاشی دباؤ سے نجات ملے اور پاکستان کے لیے وسائل کی راہ ہموار ہو‘۔
خیال رہے کہ پاکستان کی طرف سے توسیعی فنڈ سہولیات کے تحت 7 ارب ڈالر کا پروگرام مکمل کرنے کے لیے آئی ایم ایف کی جانب سے رکھی سخت معاشی شرائط کو نافذ کرنے میں مصروف ہے۔
آئی ایم ایف کی جانب سے معاہدے کی تکمیل گزشتہ برس سے التوا کا شکار ہے اور حکام سے مزید شرائط پورے کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔
دو روز قبل وزیرخزانہ اسحٰق ڈار نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط مکمل کرلی ہیں اور اسٹاف لیول کے مذاکرات تکمیل کو پہنچیں اور جلد پروگرام بحال ہوجائے گا۔
اسحٰق ڈار نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے اس پروگرام کو اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہم نویں جائزے کے عمل میں ہیں، میرے خیال میں اس میں میری توقع سے زیادہ وقت لگ رہا ہے لیکن امید ہے آنے والے چند روز میں معاہدہ ہو جائے گا۔
پی ٹی آئی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت نے قرض پروگرام کی شرائط پر اتفاق کیا تھا لیکن پھر اپنے وعدوں کا احترام کرنے کے بجائے انہوں نے شرائط کی خلاف ورزی کی، اس کی وجہ سے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان عدم اعتماد کی فضا پیدا ہوئی۔
دوسری جانب آئی ایم ایف نے ایک اور آخری اقدام کا کہا ہے کہ اس بات کی ضمانت دی جائے کہ اس کے توازن ادائیگی کا خسارہ آئی ایم ایف پروگرام کی بقیہ مدت کے لیے مکمل طور پر فنانس کیا جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ ’عمران خان کا عدالتوں سے بھاگنا بزدلی کی انتہا ہے، پہلے آئی ایم پروگرام سے بھاگ گئے، اب عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں، پہلے اپنے وعدوں اور نظریات سے بھاگ گئے، اب عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے قومی احتساب بیورو (نیب)-نیازی گٹھ جوڑ کے بد ترین انتقام کا سامنا کیا ہے، ہم اپنے بیٹوں، بیٹیوں اور بہنوں سمیت جھوٹے مقدمات میں عدالتوں اور قانون کے آگے پیش ہوئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ’مسلم لیگ (ن) کے رہنما سزائے موت کی چکیوں میں رہے، ہیروئن جیسے جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا‘۔


مشہور خبریں۔
ڈالر کی قدر میں 2 روز سے جاری اضافے کا رجحان رک گیا، پاکستانی کرنسی 2.09 روپے مہنگی
?️ 19 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں مسلسل 2 روز سے امریکی
اکتوبر
اردنی ناکام بغاوت کے پس پردہ ہاتھ
?️ 7 اپریل 2021سچ خبریں:گذشتہ ہفتے اردن میں بغاوت کے نام سے مشہور واقعات رونما
اپریل
سعودی وزیر خارجہ کا ایران کے بارے میں اظہار خیال
?️ 23 جون 2021سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں
جون
2026 میں ٹرمپ کے سامنے موجود چیلنجز؛ سیاسی بحران اور عالمی مسائل
?️ 29 دسمبر 2025سچ خبریں:یو اس اے ٹوڈے نے 2026 میں ٹرمپ کے سامنے موجود
دسمبر
اردگان کے مخالفین نے جیتنے کا موقع گنوا دیا:دی گارڈین
?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:برطانوی اخبار نے ترکی کے صدارتی انتخابات کے دوسرے راؤنڈ کے
مئی
نیتن یاہو دیوانہ ہے:امریکی حکام
?️ 21 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکی حکام نے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کو بے
جولائی
چین اور طالبان کے درمیان خوف اور امید کا رشتہ
?️ 23 اگست 2021سچ خبریں:اگرچہ چین ان چند ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے
اگست
امریکہ شام میں ایران کے اثر و رسوخ سے پریشان
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: منگل کے روز امریکی اخبار نے شام کے صدر بشار
جنوری