?️
سچ خبریں:صیہونی فوج کے اعداد و شمار کے مطابق، سال 2025 میں 151 فوجی ہلاک ہوئے جن میں سے 81 غزہ کے اندر کارروائیوں میں مارے گئے،قابل توجہ بات یہ ہے کہ 21 فوجیوں (کل اموات کا 14%) نے خودکشی کی، جو فوج کے لیے ایک تشویشناک رجحان ہے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے سال 2025 کے دوران اپنی ہلاکتوں کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں اور اعلان کیا ہے کہ 14 فیصد اموات خودکشی کی وجہ سے ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ جنگ میں نفسیاتی فوج؛ صیہونی فوجی خودکشی کے بارے میں کیوں سوچتے ہیں؟
ان اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سال کے دوران 151 فوجی ہلاک ہوئے ہیں؛ 91 جنگی علاقوں میں، 21 خودکشی سے، 15 بیماری کی وجہ سے، 18 ٹریفک حادثات میں، ایک شخص اسلحہ کے حادثے میں اور پانچ دیگر حالات میں۔
ویب سائٹ والا کے فوجی تجزیہ کار امیر بوحبوط کے مطابق، سال 2025 صیہونی فوج کے لیے خاص طور پر خونریز سال رہا ہے اور زیادہ تر اموات غزہ کی لڑائیوں سے متعلق ہیں۔
تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ جنگی علاقوں میں ہلاک ہونے والے 91 افراد میں سے، 81 افراد غزہ کے اندر کارروائیوں میں، پانچ مغربی کنارے میں، ایک شام کی سرحد پر، ایک انجینئرنگ فورس کا فرد غزہ کی سرحد پر، ایک بیرالسبع میں ایرانی میزائل کے حملے میں، اور دو افراد گذرگاہ النبی کی کارروائی میں مارے گئے ہیں۔
اسی طرح جنگی ہلاکتوں کے علاوہ، درجنوں افراد غیر جنگی حالات بشمول ٹریفک حادثات اور خودکشی میں بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
صیہونی فوج نے ان اعداد و شمار کو تشویشناک قرار دیا ہے اور فوجیوں میں خودکشی کے واقعات کو کم کرنے اور نفسیاتی مدد کو مضبوط بنانے کی مسلسل کوششوں کی خبر دی ہے۔
خودکشی کے مسئلے پر توجہ
سال 2025 میں، 21 فوجیوں نے لازمی، مستقل اور ریزرو سروس کے دوران خودکشی کی ہے؛ یہ تعداد کل ہلاکتوں کا 14% ہے۔ ان میں سے 11 فوجی، پانچ لڑاکا سپورٹ اور پانچ سپورٹ یونٹس میں تھے۔ پانچ افراد نفسیاتی علاج بھی حاصل کر رہے تھے۔
سال 2024 میں بھی صہیونی فوج میں 21 خودکشی کے واقعات درج ہوئے تھے، اور سال 2022 (جنگ سے پہلے) میں یہ تعداد 14 تھی۔
صیہونی ریاست کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ خودکشی کا معاملہ توجہ کا مرکز ہے، اس سے نمٹنے کے لیے جنرل اسٹاف کے پروگراموں کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے، کانفرنسیں منعقد ہوئی ہیں اور کمانڈروں اور یونٹس کے لیے منصوبے تیار کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:الاقصیٰ طوفان کا جیو پولیٹیکل زلزلہ
اس سلسلے میں ہر خودکشی کا واقعہ فوجی پولیس کے ذریعے جانچا جاتا ہے اور نتائج فوج کے انسانی وسائل کے شعبے کو پیش کیے جاتے ہیں تاکہ اس کی بنیاد پر روک تھام کے پروگرام تیار کیے جا سکیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونی ریاست کی شام میں مداخلت کے بہانے
?️ 1 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست نے شام میں مسلسل مداخلت کے لیے دروزی
مئی
الحشد الشعبی کے ٹھکانے پر راکٹ حملہ
?️ 18 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صوبہ کرکوک میں عوامی
اپریل
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کے اجلاس میں شرکت کیلئے ماسکوچلے گئے
?️ 17 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی
نومبر
روس اور امریکہ تیل معاہدے پر مذاکرات میں مصروف
?️ 4 اکتوبر 2026سچ خبریں: نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ اور روس
اکتوبر
روپے کی قدر میں اضافہ نویں روز بھی جاری
?️ 5 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے
اکتوبر
شہباز شریف اور پزشکیان کے درمیان علاقائی صورتحال پر ٹیلی فونک گفتگو
?️ 11 جولائی 2026سچ خبریں: پاکستان کے دفترِ وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ شہباز
جولائی
صیہونی جیلوں میں فلسطینی خواتین قیدیوں کی حالت زار؛ بھوک، طبی غفلت اور بدسلوکی کا انکشاف
?️ 23 اپریل 2026سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے امور کی نگراں تنظیم کے مطابق صیہونی جیلوں
اپریل
جارحیت اور محاصرہ کا خاتمہ یمن کی سب سے بڑی مدد ہوگی:انصار اللہ
?️ 2 مارچ 2021سچ خبریں:محمد عبد السلام نے یمن کی امداد کے نام سی کی
مارچ