یوسف رضا گیلانی نے شہباز شریف کو الیکشن کی حکمت عملی سے آگاہ کیا

گیلانی اور شہباز

?️

اسلام آباد {سچ خبریں} احتساب عدالت لاہور میں پنجاب کے سابق وزیر اعلی شہباز شریف سے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ملاقات کرتے ہوئے سینیٹ الیکشن اور حلقہ این اے 75 کے ضمنی انتخاب پر بات چیت کی ۔ سابق وزیر اعظم نے شہباز شریف کو شریک چیئرمین پیپلز پارٹی (پی پی پی) آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کا پیغام پہنچایا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے شہباز شریف کو سینیٹ الیکشن کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز اور ایاز صادق بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ جب وزیراعظم تھا تو شہباز شریف وزیراعلیٰ تھے ہمارے اچھے تعلقات تھے، پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے شہبازشریف سےملاقات کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں کامیابی جمہوری قوتوں کی ہی ہوگی، ہم حکومت کو سرپرائز تو دے ہی چکے ہیں۔

پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ حکومت نے میری نااہلی کیلئے کوششیں کیں، ضمنی انتخاباتمیں پی ڈی ایم کی کامیابی جمہوریت کی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرڈیننس کے ذریعے جو ترمیم کررہے ہیں وہ سب کے سامنے ہے، ہارس ٹریڈنگ کی مذمت کرتے ہیں، پی ڈی ایم ایک حقیقت ہے۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا مشکور ہوں کہ مجھے سینیٹ کیلئے متفقہ امیدوار بنایا گیا، ہم حق پر ہیں اور حکومت کا کارنامہ سب دیکھ چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور اختر مینگل سے بھی ملاقات کریں گے، ہم نے ماضی بھول کر آگے بڑھنے کی بات کی، میثاق جمہوریت کے لیے بھی ماضی میں اکھٹے ہوئے تھے آج بھی ساتھ ہیںل۔

مشہور خبریں۔

مریم نواز کی عوام دوست، متوازن بجٹ پر وزیراعظم کو مبارکباد

?️ 10 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے عوام دوست اور

فلسطینی کمانڈر صالح العاروری کی شہادت پر عراقیوں کا ردعمل

?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں: مختلف عراقی گروہوں نے بیروت میں حماس کے سینئر رہنما

قبرس کیسے مزاحمتی محور کے خلاف شرارت کے مثلث کا اڈہ بنا؟

?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: قبرس کے حکام برطانیہ، امریکہ اور اسرائیلی ریاست کے ساتھ

جلد ہی ہمیں جنگ کی تیاری کرنا ہوگی:امریکی جنرل

?️ 20 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی بحریہ کے چیف آف نیول آپریشنز نے کہا کہ چین

یمن میں اعلی اماراتی کمانڈر ہلاک

?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں:یمنی انقلابیوں نے بیحان شہر کے مضافات میں متحدہ عرب امارات

سعودی عرب میں ہالووین جشن پر سوشل میڈیا میں تنقید

?️ 31 اکتوبر 2022سعودی عرب میں منعقد ہونے والے ہالووین جشن نے دنیا بھر کے

عمران خان نے مناسب وضاحت دے دی، میں مطمئن ہوں

?️ 9 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے مناسب

غزہ میں فتح سعودی عرب کے ساتھ معاہدے کی کنجی

?️ 30 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے اسٹریٹجک امور کے وزیر ران ڈیمر نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے