🗓️
اسلام آباد {سچ خبریں} احتساب عدالت لاہور میں پنجاب کے سابق وزیر اعلی شہباز شریف سے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ملاقات کرتے ہوئے سینیٹ الیکشن اور حلقہ این اے 75 کے ضمنی انتخاب پر بات چیت کی ۔ سابق وزیر اعظم نے شہباز شریف کو شریک چیئرمین پیپلز پارٹی (پی پی پی) آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کا پیغام پہنچایا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے شہباز شریف کو سینیٹ الیکشن کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز اور ایاز صادق بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ جب وزیراعظم تھا تو شہباز شریف وزیراعلیٰ تھے ہمارے اچھے تعلقات تھے، پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے شہبازشریف سےملاقات کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں کامیابی جمہوری قوتوں کی ہی ہوگی، ہم حکومت کو سرپرائز تو دے ہی چکے ہیں۔
پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ حکومت نے میری نااہلی کیلئے کوششیں کیں، ضمنی انتخاباتمیں پی ڈی ایم کی کامیابی جمہوریت کی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرڈیننس کے ذریعے جو ترمیم کررہے ہیں وہ سب کے سامنے ہے، ہارس ٹریڈنگ کی مذمت کرتے ہیں، پی ڈی ایم ایک حقیقت ہے۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا مشکور ہوں کہ مجھے سینیٹ کیلئے متفقہ امیدوار بنایا گیا، ہم حق پر ہیں اور حکومت کا کارنامہ سب دیکھ چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور اختر مینگل سے بھی ملاقات کریں گے، ہم نے ماضی بھول کر آگے بڑھنے کی بات کی، میثاق جمہوریت کے لیے بھی ماضی میں اکھٹے ہوئے تھے آج بھی ساتھ ہیںل۔
مشہور خبریں۔
سی پیک کے متعلق وزیر خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا
🗓️ 5 اپریل 2021ملتان (سچ خبریں) ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ
اپریل
اگست میں پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان
🗓️ 29 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں یکم اگست سے پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا
جولائی
نائجیریا میں داعش کا حملہ؛10 افراد ہلاک
🗓️ 21 جون 2022سچ خبریں:نائجیریا کے شمال مشرقی علاقہ میں داعشی دہشتگردوں کے حملے میں
جون
اسرائیلی حکومت کو ہتھیار پہنچانے والی کمپنی کا دفتر بند کریں: تیونس
🗓️ 25 نومبر 2024سچ خبریں: تیونس کے شہری ڈنمارک کی کمپنی Maersk کے دفتر کے
نومبر
5 جولائی 1977ء کو کیا ہوا؟ شازیہ مری کی زبانی
🗓️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے 5
جولائی
مغربی کنارے میں 10 دن کی وحشیانہ کارروائیاں
🗓️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی قابض فوج نے 10 روزہ فوجی آپریشن کے بعد
ستمبر
کراچی سمیت ملک بھر میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی
🗓️ 12 جولائی 2022کراچی: (سچ خبریں)صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سندھ نے
جولائی
مہوش حیات کی عیدکی خوشیوں پر فلسطین، کشمیر اور یمن کے عوام کو بھی یاد رکھنے کی اپیل
🗓️ 15 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)عید الفطر کی خوشیوں پر فلسطین، کشمیر اور یمن کے
مئی