?️
اسلام آباد {سچ خبریں} وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نواز شریف کے بیانیے پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ ڈسکہ میں نواز شریف کے بیانیے کو شکست ہوئی ہے۔
ڈسکہ میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری اور پنجاب کے مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ن لیگ ہمیشہ دھونس و دھاندلی کی سیاست کرتی آئی ہے۔
شبلی فراز نے الزام لگایا کہ ڈسکہ میں الیکشن کے دن جو کچھ ہوا وہ رانا ثنااللہ کی سربراہی میں ہوا۔
‘ان کو پتہ چل گیا تھا کہ نواز شریف کے بیانیے کو شکست ہورہی ہے۔‘
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ہمیں حسرت ہے کہ مریم نواز کبھی زندگی میں سچ بھی بولیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں ن لیگ جیتی وہ صاف شفاف ہے اور ڈسکہ میں جہاں پی ٹی آئی جیتی وہاں دھاندلی ہوئی ہے۔
فواد چودھری نے کہا کہ علی اسجد ملہی واضح طور پر انتخاب جیت چکے ہیں۔ ’ہمیں کچھ الیکشن میں شکست ہوئی لیکن ہم نے نتائج کو قبول کیا۔‘
فواد چودھری نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی کہ ان این اے 75 سے پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی کی جیت کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
غزہ میں 15 سال کے محاصرے کے بعد تباہ کن صورتحال:اقوام متحدہ
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں غزہ کی پٹی کی
جولائی
امریکی سرکاری ملازمین کی فلسطین کے حامی طلباء تحریک کی حمایت کا اعلان
?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ کے متعدد سرکاری ملازمین نے فلسطین اور غزہ کی
مئی
سری لنکا میں ایک بار پھر ایمرجنسی نافذ
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:سری لنکا کی معاشی بدحالی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر
اگست
ہمارے مطابق یہ پٹیشین 3 کے مقابلے میں 4 سے مسترد ہوگئی، وفاقی وزیر قانون
?️ 1 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پنجاب اور
مارچ
عراق میں 1444ق اربعین مشی کا آغاز
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں: نوبی عراق میں بصرہ شہر اور اس کے اطراف کے
اگست
برطانوی مصنف کا اسرائیل کی تزویراتی ناکامیوں کا بیان
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: مشرق وسطیٰ میں ایک مضمون میں برطانوی مصنف اور تجزیہ
جون
صیہونی میڈیا: اسرائیل کی ہلاکتوں کے اعداد و شمار ناقابل یقین ہیں
?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے جہاں جنگ میں اپنی جانی نقصانات پر
ستمبر
فرانس نے متحدہ عرب امارات کو 60 رافیل لڑاکا طیارے فروخت کئے
?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں : باخبر ذرائع نے فرانسیسی صدر کے دورہ مشرق وسطیٰ
دسمبر