تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے لیے پرامید ہیں:شیخ رشید احمد

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعطم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ابھی تک وزیراعظم کے پاس بھی بہت کارڈز ہیں ، تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے لیے پرامید ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 25مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہو گا ، جس میں وفات پانے والے ایم این اے کے ایصال ثواب کے لیے دعا ہو گی ، 30مارچ سے یکم اپریل تک اسپیکر جس دن کے لیے چاہے ووٹنگ کا دن مقرر کرے گا ۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے لیے پرامید ہیں ، 27 کے جلسے میں واضح ہو جائے گا کہ عوام کس کے ساتھ کھڑی ہے ، ابھی تک وزیراعظم کے پاس بھی بہت کارڈز ہیں ، امید ہے کہ اتحادی عمران خان کے ساتھ ہوں گے۔

ادھرجماعت اسلامی نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ کر لیا،صورت میں عملی طور پر فائدہ وزیراعظم عمران خان کو ہو گا ، جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کی قیادت نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کی حمایت کے لیے کیے گئے رابطوں پر غور کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے واحد رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالااکبر چترالی قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں غیر جانبدار رہیں گے ، اگر اس فیصلے پر ردِعمل کیا گیا تو عملی طور پر اس کا فائدہ وزیراعظم عمران خان کو ہو گا کیونکہ تحریک کی حمایت میں 172 ووٹ لینا متحدہ اپوزیشن کی ذمہ داری ہے ، اس وقت اپوزیشن جماعتوں کے کل 162 ووٹ ہیں جن میں سے ایک کم ہونے پر اپوزیشن کو بھی دھچکا لگے گا۔

دوسری طرف علاوہ ازیں حزب اختلاف جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان یہ کہہ چکے ہیں کہ حکومت کے اتحادی اب اس کے ساتھ نہیں رہے‘ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی یقینی ہے ، کراچی میں ایم کیو ایم رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت کے اتحادی اب ان کے ساتھ نہیں رہے تاہم انہیں ہمارے ساتھ ہونے کا اعلان کرنے میں ایک دو دن لگ سکتے ہیں لیکن ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کے بعد مکمل مطمئن ہوں اور اب تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا یقین ہے کیوں کہ عمران خان تنہا ہوچکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

انسٹاگرام پر عریاں ویڈیوز و تصاویر کو چھپانے کے فیچر کی آزمائش

🗓️ 14 اپریل 2024سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر عریاں ویڈیوز اور تصاویر

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ایک بار پھر پوسٹر چسپاں، لوگوں سے 22مئی کو ہڑتال کرنے کی اپیل

🗓️ 14 مئی 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

شام کی طرح فلسطینی قوم بھی جیت جائے گی

🗓️ 28 مئی 2023سچ خبریں:شام کے صدر کی مشیر بثینہ شعبان نے اس بات پر

سید حسن نصراللہ کی شہادت

🗓️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ نے ایک بیان میں اپنے سکریٹری جنرل سید

اسلامی ممالک اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی بنائیں :چوہدری سرور

🗓️ 16 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ

عراق میں داعشی جاسوس خواتین

🗓️ 2 جون 2021سچ خبریں:عراق میں داعش کے متعدد سرکردہ رہنماؤں کی گرفتاری کے بعد

سویلین کیلئے ملٹری کورٹس اے پی ایس جیسے مجرمان کیلئے بنی تھیں، جسٹس مسرت ہلالی

🗓️ 8 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی رکن

اب تک کی معلومات بظاہر یہ ہیں کہ ارشد شریف کو قتل کیا گیا،وزیر داخلہ

🗓️ 8 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے