او آئی سی اجلاس،مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اور اہم شخصیات کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرا خارجہ کونسل کا 48 وں اجلاس 22 اور 23 مارچ کو اسلام آباد میں ہورہا ہے۔

اجلاس میں اسلامی دنیا کے وزرا خارجہ، مندوبین اور دیگر اعلیٰ شخصیات شرکت کریں گی۔مصر کے وزیر خارجہ سامع حسن شکری اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنی مصری ہم منصب کا پرتپاک استقبال کیا۔دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی باضابطہ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں شرکت کے لئے اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اور اہم شخصیات کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرا خارجہ کونسل کا 48 وں اجلاس 22 اور 23 مارچ کو اسلام آباد میں ہورہا ہے۔

گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اجلاس کے ترانے کے اجرا کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ وزرائے خارجہ یوم پاکستان کی پریڈ میں بھی شرکت کریں گے جہاں وہ ہمارے قومی اتحاد کا مظاہرہ، مسلح افواج کی پیشہ ورانہ استعداد اور ہماری ثقافت کے مختلف رنگ دیکھیں گے۔

مشہور خبریں۔

ڈرامہ و ناول نگار حسینہ معین کا انتقال ہو گیا

?️ 26 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں)مشہور اور معروف ناول نگار ، ڈرامہ نویس، مصنفہ اور

ہلیری کلنٹن نے غزہ میں جنگ بندی کی مخالفت کی

?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا کہ وہ

مشرقی شام میں امریکی دہشت گردوں کی بڑھتی ہوئی موجودگی

?️ 18 جون 2022سچ خبریں:   داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کی قیادت کرنے والی

عراق میں زائرین اربعین کو نشانہ بنانے والے داعش کے تخریبکار منصوبے ناکام

?️ 11 اگست 2025سچ خبریں: عراق کے سپریم جوڈیشل کونسل نے اعلان کیا ہے کہ

کیوبا میں امریکی سفیر گرفتار

?️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:ایسے میں جہاں کیوبا اور امریکہ کے درمیان کشیدگی جاری ہے،

صیہونیوں کا ریڈ کراس کے عملے پر حملہ

?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں:صہیونی آبادکاروں نے مغربی کنارے میں ریڈ کراس کے عملے پر

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس4مارچ کو الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر

?️ 27 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی

اعظم سواتی نے ٹرین حادثے کی ذمہ داری قبول کرلی

?️ 8 جون 2021لاہور(سچ خبریں) وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے گھوٹکی میں ہونے والے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے