?️
اسلام آباد (سچ خبریں) 2018 کے سینٹ انتخابات کا ویڈیو اسکینڈل سامنے آچکا ہے جس کے بعد سنسی پھیل گئی ہے اب وزراء نے اس ویڈو اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے کمیٹی کی پہلی بیٹھک کی، اس بیٹھک میں ویڈیو ریلیز کرنے والے صحافی کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والی وزراء کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا، اجلاس میں فواد چودھری، شیریں مزاری اور شہزاد اکبر نے شرکت کی۔
آج ہونے والے اجلاس میں طریقہ کار طے کرلیا گیا۔
کمیٹی نے طے کیا کہ لیک ویڈیو کا بھی فرانزک ہوگا، رقم بانٹنے کی ویڈیو کے بارے میں براہِ راست معلومات رکھنے والوں سے بھی تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔
کمیٹی چھان بین کرے گی کہ ووٹوں کی خریداری کا فائدہ کس نے اٹھایا، ایم پی ایز کے ووٹوں کی خریداری کے لیے رقم کس نے مہیا کی۔
کمیٹی نے ایک ماہ میں وزیراعظم عمران خان کو رپورٹ پیش کرنی ہے، جس میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی سفارشات پر الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے سمیت فوجداری مقدمات درج ہوسکیں گے۔
ایم پی ایز سے رقم لینے کی ویڈیو سمیت دیگر شواہد کا جائزہ لیا جائے گا، کمیٹی ایف آئی اے، آئی بی اور اینٹی کرپشن کی معاونت لے گی۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم کے ٹویٹر پر فالورز کی تعداد 14 ملین ہو گئی
?️ 26 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم پاکستان کو مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر
جولائی
وزیر تعلیم نے امتحان ملتوی کرنے سے انکار کر دیا
?️ 9 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وفاقی
جولائی
جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 جوان شہید
?️ 14 مئی 2021جنوبی وزیرستان(سچ خبریں) دہشت گردوں کی جنوبی وزیرستان مکین میں فورسزکی چیک
مئی
نیتن یاہو کی 7 اکتوبر کی شکست کی تحقیقاتی کمیٹی پر قابو پانے کی کوشش
?️ 4 دسمبر 2025سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی کوشش ہے کہ وہ 7
دسمبر
پبلک سیکٹر کے ناکارہ جنریشن پلانٹس کی نیلامی کا منصوبہ شدید مشکلات کا شکار
?️ 14 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کا پبلک سیکٹر کے ناکارہ جنریشن پلانٹس
جولائی
رفح کے خلاف صیہونی جارحیت کے مخالفین
?️ 13 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی سیاسی اور عسکری تجزیہ کاروں نے انکشاف کیا ہے
فروری
عراقی مزاحمتی تحریک کا متحدہ عرب امارات کو سخت انتباہ
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:عراقی مزاحمتی تحریک سے وابستہ گروہ الوعد الحق نے متحدہ عرب
فروری
پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن اور باہمی تعاون پر مبنی تعلقات چاہتا ہے:وزیراعظم شہباز شریف
?️ 12 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی جانب سے مبارکباد دینے پر
اپریل