27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا، جسے حکومت نے ایک روز قبل سینیٹ سے کامیابی کے ساتھ منظور کروایا تھا جبکہ قومی اسمبلی سے بھی آج اس آئینی ترمیم کی منظوری کا امکان ہے۔

اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس کا آغاز مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ روز انتقال کر جانے والے سینیٹر عرفان صدیقی کے لیے دعائے مغفرت سے کیا گیا۔

بعد ازاں، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کا بل 2025 پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترامیم اتفاق رائے سے کی جاتی ہیں، دیگر ممالک میں بھی ججز کی تقرری جوڈیشل کمیشن کے ذریعےکی جاتی ہے، 26ویں ترمیم کے موقع پر فضل الرحمٰن کے کہنے پر آئینی بینچ پر اتفاق کیا گیا، 26ویں ترمیم میں آئینی عدالت کے بجائے بینجز پر اتفاق کیا پھر ترمیم منظور ہوئی، ہمیشہ آئین میں ترمیم اکثریت کی حمایت سے کی جاتی ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عدالتوں کا زیادہ وقت آئینی مقدمات میں صرف ہوتا تھا، آئینی عدالت کے قیام سے دیگر مقدمات جلد نمٹائے جاسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی آئینی عدالت قائم کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، جس میں تمام صوبوں اور وفاق کو نمائندگی دی گئی، عدالت کے ازخود نوٹس کے اختیار پر بھی نظر ثانی کی گئی ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ خواہش تھی کہ اپوزیشن بھی اس اہم معاملے میں اپنی رائے دیتی، اپوزیشن نے اس اہم معاملے کو اہمیت ہی نہیں دی۔

وزیر قانون نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان نے تاریخی کامیابی حاصل کی، معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کی عالمی سطح پر پذیرائی ہوئی، قوم کے بہادرسپوت کو مشاورت کے بعد فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نوازا گیا، ضروری سمجھا گیا کہ فیلڈ مارشل کے عہدے کو قانونی دائرہ کار میں لایا جائے، چیف آف دی آرمی اسٹاف کی تعیناتی آرمی ایکٹ کے تحت وزیراعظم کی تجویز پر صدر مملکت کی جانب سے کی جاتی ہے جبکہ فیلڈ مارشل ایک فائیو اسٹار عہدہ ہے جو اور بھی بہت سے ممالک میں ہے جن میں دولت مشترکہ کے ممالک بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز تاحیات رہتا ہے، اس اعتراف کو آئینی ترمیم میں طے کردیا گیا ہے، ہم ماضی کے جھروکوں میں جھانکتے ہیں تو نظر آتا ہے کہ ان اعلیٰ عہدوں پر تعیناتیوں کو جب کبھی بھی واپس لیا گیا تو اس کے اثرات کیا آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 243 میں تجویز تھی کہ اگر قومی ہیروز کو فیلڈ مارشل، مارشل آف دی ایئرفورس یا مارشل آف دی فلیٹ کا اعزاز دیا جاتا ہے تو کسی فرد واحد کو یہ اعزاز واپس لینے کا اختیار نہیں ہوگا، اگر جائز بنیاد پر یہ اعزازت واپس لینے ہیں تو اس کا اختیار پارلیمان کو دیا گیا ہے کہ وہ مشترکہ اجلاس میں بحث مباحثے کے بعد ووٹ کے ذریعے یہ فیصلہ کرے گی۔

اعظم نذیر تارڑ نے پارلیمان کو بتایا کہ اسی طرح آرٹیکل 248 میں تجویز تھی کہ صدر مملکت جو کہ ریاست کا سب سے بڑا آئینی عہدہ ہے، دنیا جہان کے ممالک نے اس عہدے کو عزت اور تکریم سے نوازا ہے اور کچھ قانونی اور آئینی استثنیٰ بھی دیے ہیں، تجویز دی گئی ہے کہ یہ استثنیٰ بھی ریٹائرمنٹ کے بعد تاحیات دیا جائے، تاکہ یہ نہ ہوکہ صدر صاحب آج گئے ہیں اور کل انہیں مجسٹریٹ کا سمن آرہا ہے، پرسوں انہیں سیشن عدالت کا سمن آرہا ہے اور تھانے دار باہر کھرا ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ صدر کے لیے استثنیٰ کے حوالے سے کمیٹی کی سطح پر تجویز آئی ہے کہ اگر صدر ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ عوامی عہدے پر براجمان ہوتے ہیں تو استثنیٰ ختم ہوجائے گا۔

وزیر قانون نے کہا کہ ہم نے پوری کوشش کی کہ اس عمل کو مشاورت کے ذریعے مکمل کیا جائے، ہم نے کوئی جلد بازی نہیں کی، پوری کوشش کی گئی کہ تمام جماعتوں کا نقطہ نظر لیا جائے، مشترکہ کمیٹی میں نہ آنے کا فیصلہ اپوزیشن کا تھا، میں اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

کیا زرداری عدالت میں یہ نہیں کہہ سکتے کہ میں بے گناہ ہوں؟ بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد جمہوریت برائے نام رہ جائے گی، 26ویں آئینی ترمیم کا ایجنڈا طاقت کے بل بوتے پر دوبارہ لایا گیا، ایسے دستور کو صبح بے نور کو ہم نہیں مانتے، ہم اس ترمیم کو نہیں مانتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھ رہے تھے جو ترمیم آئے گی اس سے عدلیہ مضبوط ہوگی، آئین مقدس ذمہ داری ہے، اس ذمہ داری سے بے ایمانی کی گئی، پی ڈی ایم نے پہلے اپنے کیسز ختم کردیے، اب یہ اپنے آپ کو تاحیات استثنیٰ دے رہے ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ دنیا کے کس صدر کے پاس استثنیٰ ہوتا ہے؟ کیا ڈونلڈ ٹرمپ، سرکوزی اور دیگر لوگوں کے پاس استثنیٰ ہے؟ کیا زرداری عدالت میں یہ نہیں کہہ سکتے کہ میں بے گناہ ہوں؟

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عوام کے سامنے جوابدہ ہونا ہی جمہوریت ہے، کوشش کریں گے کہ انہیں قانون کے کٹہرے میں لائیں۔

شازیہ مری نے اپوزیشن کو آئینی اور جمہوری روایات سے نابلد قرار دے دیا

پیپلزپارٹی کی رکن شازیہ مری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو 27ویں آئینی ترمیمی بل پر اعتماد میں لیا، چیئرمین پیپلز پارٹی نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس بلا کر ارکان سے مشاورت کی، مجھے نہیں پتا کسی اور جماعت نے سی ای سی کا اجلاس بلایا یا نہیں۔

شازیہ مری نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو آئینی اور جمہوری روایات کا پتا نہیں، یہ لوگ بے شمار بلز لاتے تھے اور کہتے تھے پڑھا ہوا سمجھا جائے، یہ جمہوری عمل کو نہیں سمجھتے ان کے سر سے گزر جاتا ہے۔

واضح رہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے بل کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہے، جو حکومتی اتحاد کے پاس موجود ہے جبکہ حزب اختلاف کے پاس محدود تعداد میں ارکان ہیں۔

حکومتی اتحاد میں پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم پاکستان، پاکستان مسلم لیگ (ق)، استحکام پاکستان پارٹی، پاکستان مسلم لیگ (ضیا)، بلوچستان عوامی پارٹی اور نیشنل پیپلز پارٹی شامل ہیں۔

حکومت نے گزشتہ روز سینیٹ میں بل کامیابی سے پاس کروایا، اور حزب اختلاف کے 2 سینیٹرز کے غیر متوقع تعاون سے دو تہائی اکثریت حاصل کی، یہ بل بنیادی طور پر عدلیہ اور فوجی قیادت سے متعلق کئی شقوں میں تبدیلیوں کا موجب بنے گا۔

سینیٹ میں ووٹنگ کے دوران حزب اختلاف کے سینیٹرز نے نعرے بازی کی، بل اور ایجنڈا کی نقول پھاڑیں اور کچھ کاغذات قانون وزیر کی جانب پھینکے، بعد میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) کے سینیٹرز واک آؤٹ کر گئے، جس سے حکومت کو بل پر ووٹنگ آسانی سے کروانے کا موقع ملا، ووٹنگ کے بعد بل منظور ہو گیا۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے پارٹی کی ہدایت کے خلاف ووٹ دینے کے بعد استعفیٰ دے دیا اور جے یو آئی (ف) نے احمد خان کو پارٹی سے نکال دیا۔

مشہور خبریں۔

عراقچی کے ساتھ عمان کون کوگ گیے؟

?️ 12 اپریل 2025سچ خبریں: امریکہ کے ساتھ بالواسطہ بات چیت کے لیے ایرانی وفد کے

5 ججز متفق تھے سویلینز کا ملٹری ٹرائل نہیں ہو سکتا، جسٹس جمال مندوخیل کے دوران سماعت ریمارکس

?️ 26 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے

بن سلمان کے حکم پر اعلی سعودی اہلکار کی مشکوک گمشدگی کا راز

?️ 26 جنوری 2023سعودی کارکن عبدالحکیم الدخیل نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی

پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سرکاری ملازمین کا دھرنا، 10 شرکاء زیرِ حراست

?️ 10 فروری 2021اسلام آباس {سچ خبریں} دارالحکومت اسلام آباد میں سرکاری ملازمین اور لیڈی

نیتن یاہو اور بائیڈن کے درمیان لڑائی کیوں تیز ہو گئی؟

?️ 1 اپریل 2023سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں مظاہروں کی گہرائی اور وسعت کے بڑھنے کے

تمام تر دباؤ اور ہتھکنڈوں کے استعمال کے باوجود تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے

?️ 1 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی  کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے

امریکہ اسرائیل کو بغیر کسی وجہ کے ہتھیار دیتا ہے

?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے رکن، جنہوں نے فلسطینیوں کو مارنے کے

فلسطینی نوجوان کا اسرائیلی فوجیوں پر حملہ، دو صہیونی فوجی زخمی ہوگئے

?️ 25 مئی 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) ایک فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی دہشت گرد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے