?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کے (مینگل) کے سربراہ اختر مینگل، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی فہمیدہ مرزا، محسن داوڑ اور مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مشترکہ درخواست دائر کر دی جس میں ترمیم کے خلاف فل کورٹ بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔
میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں 26ویں آئینی ترمیم کو منظور کروانے کے طریقہ کار اور ترمیم میں عدالیہ کی آزادی کو سلب کرنے پر سوال اٹھاتے ہوئے اسے کالعدم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں وفاق، جوڈیشل کمیشن، خصوصی پارلیمنٹری کمیٹی کو فریق بنایا گیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور الیکشن کمیشن کے افسران کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ماضی میں عدلیہ کے ذریعے ایکزیکٹیو اور قانون سازی کے اختیارات میں مداخلت ہوئی تھی، 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے پارلمینٹ نے عدلیہ کے اختیارات میں مداخلت کی، اس ترمیم کو فل کورٹ کے سامنے رکھا جائے۔
دوسری جانب سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف آج دوسری اور مجموعی طور پر آٹھویں درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔
ایڈووکیٹ صلاح الدین احمد نے بھی سپریم کورٹ میں ترمیم کو چیلنج کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا انتخاب کیا گیا ہے، اس سے قبل الجہاد ٹرسٹ کیس کے فیصلے کی روشنی میں سپریم کورٹ کا سب سے سینیئر جج ہی ملک کا چیف جسٹس ہوتا تھا۔
یاد رہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری سے قبل جسٹس منصور علی شاہ کو سنیارٹی اصول کے تحت اگلا چیف جسٹس پاکستان بننا تھا، تاہم 22 اکتوبر کو چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا تھا۔
آئینی ترمیم میں سب سے زیادہ ترامیم آرٹیکل 175-اے میں کی گئی ہیں، جو سپریم کورٹ، ہائی کورٹس اور فیڈرل شریعت کورٹ میں ججوں کی تقرری کے عمل سے متعلق ہے۔
واضح رہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان کے علاوہ سندھ ہائی کورٹ میں بھی درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں اس ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔
مشہور خبریں۔
پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان تاریخی معاہدہ
?️ 27 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ورلڈ لبرٹی فنانشل، پاکستان کرپٹو کونسل معاہدے کے
اپریل
انٹرنیٹ کے مسائل کے باوجود میں آئی ٹی برآمدات میں اضافہ
?️ 18 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹرنیٹ کی بندش اور فائر والز جیسے
جنوری
لاہور میں طالبعلم کے ساتھ زیادتی پر مولانا طاہر اشرفی کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 17 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) لاہور کے ایک مدرسے میں ایک عمر رسیدہ
جون
پاکستانی وزیراعظم کا تہران کا دورہ
?️ 18 مئی 2025 سچ خبریں: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اگلے ہفتے ایران کے صدر
مئی
بجلی کی قیمت سے متعلق وزیر خزانہ کا اہم بیان
?️ 14 اکتوبر 2021واشنگٹن(سچ خبریں) وزیر خزانہ شوکت ترین نے بجلی کی قیمتوں سے متعلق
اکتوبر
ترکی کا صومالیہ میں میزائل اڈہ قائم کرنے کا منصوبہ
?️ 18 دسمبر 2024سچ خبریں: صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود نے بدھ کے روز
دسمبر
نئی حکومت کے اعلان کے لیے تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں: طالبان
?️ 7 ستمبر 2021سچ خبریں:طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں نئی حکومت
ستمبر
کیا سلامتی کونسل غزہ بحران کو حل کر سکتی ہے؟
?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے منگل کی شام اس
اکتوبر