?️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 25 مئی کے پرتشددواقعات پر رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کو تفتیش میں شامل کیا جا رہا ہے۔
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ عمران خان پاکستانی عوام کی امید ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں شفاف انتخابات کرائے جائیں انہوں نے کہا کہ 25 مئی کو جن افسران نے غیر قانونی اقدامات کیے ان کے خلاف کارروائی ہو گی جبکہ پنجاب میں عطا تارڑ اور رانا ثنااللہ کو تفتیش میں شامل کیا جا رہا ہے.
فواد چوہدری نے کہا کہ اگر یہ لوگ اسلام آباد میں چھپ کر بیٹھیں گے تو اشتہاری قرار دیا جائے گا، 25 مئی کو جو 2 کارکن شہید ہوئے ہم ان کے اہل خانہ کو انصاف دیں گے انہوں نے کہا کہ 15 دن میں 25 مئی کے واقعات کی تحقیقات مکمل کی جائے گی اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں کچھ لوگوں کی گرفتاریاں بھی کی جا رہی ہیں شہباز گل کے کیس پر میڈیا پروپیگنڈا شروع کیا گیا جبکہ شہباز گل نے مجسٹریٹ کے سامنے کہہ دیا کہ وہ بیان انہوں نے خود دیا تھا.
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کی عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی اور کمیٹی بنا دی گئی ہے کہ اراکین صوبائی اسمبلی کے مسائل کو حل کیا جا سکے، بڑا مربوط نظام چلے گا اور پاکستان کا فائدہ بھی سیاسی استحکام میں ہے معیشت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈالر کبھی اوپر کبھی نیچے جاتا ہے، ایسے معیشت نہیں چلتی جبکہ سفید پوش آدمی کی کمر ٹوٹ گئی ہے اور کھانے پینے کی اشیا بہت مہنگی ہو گئی ہیں.
انہوں نے کہا کہ پارٹی نے بھی اپنی پالیسی واضح کر دی ہے اور معاملات بہتری کی جانب جا رہے ہیں پارٹیز کے بیٹھنے میں کوئی مسئلہ نہیں الیکشن کے لیے فریم ورک بنانے کے لیے تیار ہیں اور فاصلے کم ہونے میں بہتری ہے لیکن فاصلہ اس وقت کم ہو گا جب شہباز شریف الیکشن کی طرف جائیں گے.
مشہور خبریں۔
حریت کانفرنس کے رہنماؤں کشمیر سے متعلق عالمی براداری سے مطالبہ
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و
ستمبر
بحرین میں صیہونی اعلیٰ افسر کی مستقل تعیناتی
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:تل ابیب اور منامہ کے درمیان سکیورٹی معاہدے پر دستخط ہونے
فروری
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرلیا گیا، عمر ایوب کا دعویٰ
?️ 5 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے
اکتوبر
ریاض، چین اور عرب دنیا کے درمیان تجارتی کانفرنس کا میزبان
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی میزبانی میں 10ویں چین-عرب ورلڈ بزنس کانفرنس شروع
جون
زیادہ تر امریکی اب اپنے ملک کے لیے لڑنا کیوں نہیں چاہتے؟
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں:امریکہ حالیہ برسوں میں بھرتی کے کوٹے کو پورا کرنے کے
نومبر
قیدیوں کی رہائی معطل؛ وجہ؟
?️ 23 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے
فروری
اسرائیلی فوج کی حکمت عملی میں شہریوں کا تحفظ شامل نہیں:روس
?️ 19 مارچ 2025 سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے نائب مندوب نے اسرائیلی فوج
مارچ
ایسا صیہونی وزیر جس نے صیہونیوں کو بھی پریشان کر رکھا ہے
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: بین گوئر نے یہودیوں سے رمضان کے آخری عشرہ میں
مارچ