اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ووٹنگ مشین چیک کرنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ پاکستان کی بنائی گئی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معائنہ کیا اور آخرکار اب پاکستان میں ایسے انتخابات ہوں گے جس کے نتائج کو تمام فریق قبول کریں گے ، اس کے لیے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔
خیال رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے گزشتہ روز الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کارکردگی جانچنے کیلئے مشین سے ووٹ ڈالا ، وفاقی وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے وزیرِ اعظم عمران خان کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کارکردگی پر بریفنگ دی اور وزیرِ اعظم عمران خان کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کارکردگی کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا۔
الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کارکردگی کو جانچنے کیلئے وزیرِ اعظم عمران خان نے الیکٹرانک مشین کے ذریعے ووٹ ڈالا۔ اس موقع پر وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ مشین کے سافٹ ویئر کو اعلیٰ معیار کے مطابق بنایا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو انٹر نیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ شفاف انتخابات کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین واحد حل ہے جب کہ الیکٹرانک ووٹنگ میشن کے استعمال میں شفافیت اور آئینی تقاضوں کو پورا کیا جائے ، انتخابی عمل میں شفافیت یقینی بنانے کے حوالے سے ہم پُرعزم ہیں ، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں ان کو انتخابی عمل میں شریک بنائیں گے ۔
قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر بریفنگ دی گئی ، وزیرا عظم کو الیکٹرانک ووٹنگ میشن کے استعمال اور قانون سازی سے متعلق پیش رفت پر بھی بریف کیا گیا ، اجلاس میں سینیٹر شہزاد وسیم، مشیر بابر اعوان، شبلی فراز، اعظم سواتی اور فرخ حبیب بھی شریک تھے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی کب سے غزہ پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے؟
اکتوبر
آئی ایم ایف انصاف سے پیش نہیں آرہا، پاکستان کو بدترین بحران کا سامنا ہے، بلاول بھٹو
مارچ
اومیکرون کے بارے میں 10 اہم نکات
دسمبر
وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی
اپریل
نگراں حکومت پنجاب نے شرپسندوں کےخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی منظوری دے دی
مئی
او آئی سی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کون کر رہے ہیں؟
اگست
فرانس اور الجزائر کے تعلقات کیوں کشیدہ ہیں؟
اگست
پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے مقامی بینکوں سے قرض لینے کی اجازت مل گئی
مارچ