16 اکتوبر کو الیکشن نہ ہوتے تو اب تک لانگ مارچ کی کال دے چکا ہوتا۔عمران خان

?️

مری: (سچ خبریں) عمران خان نے ابھی تک لانگ مارچ کی کال نہ دینے کی وجہ بتادی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مری میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کی کال دینے والے ہیں، آپ لوگوں کے پاس وقت بہت کم ہے، اگر 16 اکتوبر کو ضمنی الیکشن نہ ہوتے تو اب تک لانگ مارچ کی کال دے چکا ہوتا کیوں کہ اتوار کو ملک کی تاریخ کا اہم الیکشن ہے، الیکشن میں پاکستان کا فیصلہ ہونے جارہا ہے، انہوں نے دھاندلی کرنی ہے مگر اس کے باوجود انہیں پھینٹا لگائیں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اپنے دفتر بیٹھ کر ہر ضلع کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں، معلوم ہے کہاں کام ہو رہا ہے اور کہاں نہیں، مری میں بھی کام نہیں ہو رہا۔ علاوہ ازیں چارسدہ میں جلسے سے خطاب میں کہا کہ ہر ایک کی ذمہ داری لگا رہا ہوں کہ مجھے ہارنے نہیں دینا، ہاتھ کھڑا کریں آپ میرے لئے مہم چلائیں گے، میرے کارکنوں میں پہلی بار آپ کے حلقے سے الیکشن لڑ رہا ہوں، چارسدہ کے لوگوں کی سیاست میں پرانی تاریخ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک پر امریکی سازش کے تحت ڈاکوؤں کو مسلط کیا گیا،60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے، ظلم اور ناانصافی کا مقابلہ کرنا سیاست نہیں، حکمران اربوں روپے کے کیسز معاف کروا رہے ہیں، شہباز شریف اور حمزہ کو بری کیا گیا، مریم نواز کو بھی بری کردیا گیا مگر ہر روز عمران خان کو ضمانت کے لیے عدالت جانا پڑتا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں پھنسا دیا، جب ہم گئے تو آٹا 55 روپے تھا آج 100 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، پیٹرول 155 سے 236 روپے اور بجلی 16 روپے یونٹ سے 50 روپے یونٹ کر دی گئی ہے۔

اس سے پہلے راولپنڈی میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ جیل تو چھوٹی چیز ہے ہم جان کی قربانی دینے کو تیار ہیں، میں نے دنیا میں مختلف چیلنجز کا سامنا کیا ہے، بزدل انسان لیڈر نہیں بلکہ نواز شریف بن جاتا ہے، زنجریں گرتی نہیں توڑنا پڑتی ہیں اور آزادی ملتی نہیں چھیننا پڑتی ہے، زیادہ دیر نہیں ہوگی میں جلد کال دینے والاہوں، میں ان چوروں کیخلاف کھرا ہوا ہوں۔

مشہور خبریں۔

ایف بی آر نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 700 ارب روپے سے زائد اکٹھے کر لیے

?️ 1 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  ایف بی آر حکام کی جانب سے بتایا

وزارت انسداد منشیات ملک میں نشے کی لت میں مبتلا افراد کی تعداد سے لاعلم نکلی

?️ 14 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں وزارت

غربت کے خاتمے کیلئے مشترکہ کاوشیں کرنا ہوں گی:وزیراعظم

?️ 26 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم ممالک کے سفیروں کے

کوئی بھی جبری گمشدگیوں کا دفاع یا وکالت نہیں کر سکتا، نگران وزیراعظم

?️ 28 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ لاپتہ بلوچ طلبہ کی

قومی اسمبلی کے ارکان نے اپنے اپنے حلقوں کا رخ کیا

?️ 27 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی کا چوتھا پارلیمانی سال شروع ہوتے ہی

صیہونی میڈیا: امریکہ اور صیہونی حکومت کے درمیان خصوصی تعلقات خطرے میں

?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا کے ایک صیہونی تجزیہ نگار نے خبردار کیا

نئے برطانوی وزیر خارجہ نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا

?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ کے عہدے پر تعینات ہونے کے بعد ڈیوڈ

وزیر اعظم نے ماہی گیروں کو سستے قرضے کا دینے کا اعلان کیا

?️ 23 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت ماہی گیروں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے