یوٹیوب پر بھی اے آئی ٹولز فیچرز پیش کیے جانے کا امکان

?️

سچ خبریں: میٹا کی جانب سے اپنے تمام پلیٹ فارمز، واٹس ایپ، فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈز میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ متعارف کرائے جانے کے بعد اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر بھی ایسے بوٹس متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

گزشتہ ایک سال کے دوران بہت سارے پلیٹ فارمز اور آپریٹنگ سسٹمز کی جانب سے اے آئی ٹولز فیچرز پیش کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے یا پھر پلیٹ فارمز کی جانب سے ایسے ٹولز پیش کیے جانے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

اگرچہ یوٹیوب نے بھی نومبر 2023 میں ہی اعلان کیا تھا کہ اس نے ویب سائٹ پر اے آئی ٹولز کی آزمائش شروع کردی ہے، تاہم اب اے آئی ٹولز کو بڑے پیمانے پر آزمائش کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق یوٹیوب پر اے آئی اسسٹنٹ ٹول پیش کیا جائے گا، جہاں صارفین میسیجز کرکے معلومات حاصل کر سکیں گے۔

مذکورہ فیچر کے تحت یوٹیوب کی ایپلی کیشن اور ڈیسک ٹاپ پر آسک (Ask AI) کا ٹیب دیا جائے گا، جہاں صارفین تحریری طور پر اپنے سوالات لکھ کر معلومات حاصل کر سکیں گے۔

ساتھ ہی مذکورہ فیچر کے تحت ممکنہ طور پر صارفین کو آواز (وائس) کے ذریعے بھی سوالات یا معلومات حاصل کرنے کا اختیار دیے جانے کا امکان ہے۔

فیچر کے تحت صارفین ہر ویڈیو سے متعلق بھی سوال اور معلومات حاصل کرسکیں گے، یعنی وہ پوچھ سکیں گے، مذکورہ ویڈیو میں شامل مواد حقیقی ہے یا اے آئی ہے اور اسے کہاں شوٹ کیا گیا، وغیرہ، جیسے سوالات بھی کر سکیں گے۔

ممکنہ طور پر اگلے چند ماہ میں یوٹیوب پر مذکورہ فیچر کو بڑے پیمانے پر آزمائش کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

خطے کی صورتحال تعطل کا شکار، ایران سے رابطے جاری ہیں: مصر

?️ 26 اگست 2026سچ خبریں:مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے کہا ہے کہ خطے

ایران کی قیادت میں ایک علاقائی محاذ کے ظہور کا مشاہدہ کر رہے ہیں/ ہمارے حالات بہت برے چل رہے ہیں!:صیہونی عہدیدار

?️ 24 اپریل 2023سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کے انسٹی ٹیوٹ آف نیشنل سکیورٹی اسٹڈیز کی محقق

خلیج فن لینڈ کے اوپر نیٹو کے جنگی طیاروں نے روسی فوجی طیاروں کو روکا

?️ 25 ستمبر 2026سچ خبریں:فن لینڈ اور سویڈن نے پہلی مرتبہ مشترکہ طور پر اپنے

نتن یاہو نے ٹرمپ کی خوشنودی کے لئے غزہ قرار دادی کی حمایت کی ہے

?️ 18 نومبر 2025 نیتن یاہو نے ٹرمپ کی خوشنودی کے لئے غزہ قرار دادی

صہیونی حکام کے استعفوں کی لہر

?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے غزہ میں تل ابیب کے اہداف کی

پاکستان دوسرا گھر ہے، اسرائیلی جارحیت کیخلاف حمایت پر دل سے شکر گزار ہیں، ایرانی صدر

?️ 3 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے

ہم حزب اللہ کو دوبارہ مضبوط ہونے نہیں دیں گے: نیٹن یاہو کا دعویٰ

?️ 24 نومبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیٹن یاہو نے کہا ہے کہ ہم

برطانیہ اور امریکہ صیہونی حکومت کی مکمل حمایت کیوں کرتے ہیں؟

?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: برطانوی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز ایک بیان جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے