?️
سچ خبریں: میٹا کی جانب سے اپنے تمام پلیٹ فارمز، واٹس ایپ، فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈز میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ متعارف کرائے جانے کے بعد اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر بھی ایسے بوٹس متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
گزشتہ ایک سال کے دوران بہت سارے پلیٹ فارمز اور آپریٹنگ سسٹمز کی جانب سے اے آئی ٹولز فیچرز پیش کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے یا پھر پلیٹ فارمز کی جانب سے ایسے ٹولز پیش کیے جانے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔
اگرچہ یوٹیوب نے بھی نومبر 2023 میں ہی اعلان کیا تھا کہ اس نے ویب سائٹ پر اے آئی ٹولز کی آزمائش شروع کردی ہے، تاہم اب اے آئی ٹولز کو بڑے پیمانے پر آزمائش کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
رپورٹس کے مطابق یوٹیوب پر اے آئی اسسٹنٹ ٹول پیش کیا جائے گا، جہاں صارفین میسیجز کرکے معلومات حاصل کر سکیں گے۔
مذکورہ فیچر کے تحت یوٹیوب کی ایپلی کیشن اور ڈیسک ٹاپ پر آسک (Ask AI) کا ٹیب دیا جائے گا، جہاں صارفین تحریری طور پر اپنے سوالات لکھ کر معلومات حاصل کر سکیں گے۔
ساتھ ہی مذکورہ فیچر کے تحت ممکنہ طور پر صارفین کو آواز (وائس) کے ذریعے بھی سوالات یا معلومات حاصل کرنے کا اختیار دیے جانے کا امکان ہے۔
فیچر کے تحت صارفین ہر ویڈیو سے متعلق بھی سوال اور معلومات حاصل کرسکیں گے، یعنی وہ پوچھ سکیں گے، مذکورہ ویڈیو میں شامل مواد حقیقی ہے یا اے آئی ہے اور اسے کہاں شوٹ کیا گیا، وغیرہ، جیسے سوالات بھی کر سکیں گے۔
ممکنہ طور پر اگلے چند ماہ میں یوٹیوب پر مذکورہ فیچر کو بڑے پیمانے پر آزمائش کے لیے پیش کردیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
پی ڈی ایم کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا، مظاہرین ریڈ زون میں داخل ہوگئے
?️ 15 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ڈی ایم اور جے یو آئی (ف)
مئی
’نااہل امپورٹڈ سرکار نے عوام کو کچل ڈالا‘، پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عمران خان کا ردعمل
?️ 29 جنوری 2023لاہور: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کی جانب سے آج صبح 11 بجے
جنوری
سینیٹ انتخابات کی گہما گہمی
?️ 22 فروری 2021سینیٹ انتخابات، سرکاری ملازمین کا احتجاج اسلام آباد کے حوالے سے دو
فروری
ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں
?️ 9 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں
ستمبر
نیتن یاہو مصر کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت سے کیوں خوف زدہ ہے؟
?️ 8 فروری 2026سچ خبریں:بنیامین نیتن یاہو مصر کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت سے کیوں
فروری
نیتن یاہو کی رسوائی سے بچنے کی مسلسل کوششیں
?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں:صیہونی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کی بدعنوانی کے مقدمات سے
اکتوبر
غزہ میں ہونے والی نسل کشی کے بارے میں کوئی غیر جانبدار نہیں رہ سکتا: شیخ الازہر
?️ 23 دسمبر 2025سچ خبریں: احمد الطیب شیخ الازہر نے واضح طور پر کہا ہے کہ
دسمبر
کیا عالمی عدالت نتین یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر سکتی ہے؟
?️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: تل ابیب کے رہنماؤں نے ایک خصوصی اجلاس منعقد کر
اپریل