🗓️
بیجنگ( سچ خبریں)ہواوے کے نئے فلیگ شپ سیریز کے فونز کے حوالے سے کافی لیکس اور خاکے سامنے آچکے ہیں تاہم اب پی 50 کی اولین حقیقی تصاویر لیک ہوئی ہیں۔ممکنہ طور پریہ فونز جون میں متعارف کرائے جائیں گے۔ مختلف افواہوں کے مطابق پی 50 سیریز میں سونی کا ایک انچ کا آئی ایم ایکس 800 سنسر موجود ہوگا جو کہ اس وقت دستیاب کسی بھی فون میں سب سے بڑا کیمرا ہوگا۔
تصاویر سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ فون 6.3 انچ ڈسپلے سے لیس ہوگا جس کے اوپر سینٹر میں پنچ ہول ڈیزائن میں سیلفی کیمرا موجود ہے۔مگر زیادہ اہم بات اس کے بیک پر موجود بڑا کیمرا کٹ آؤٹ ہے جس میں 2 بڑے سرکلز میں مجموعی طور پر 4 کیمرے موجود ہیں۔
باقی کیمروں میں الٹرا وائیڈ، ٹیلی فوٹو اور تھری ڈی ٹی او ایف کیمرے ہوں گے۔لیک میں ہارمونی او ایس لوگو کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ ہواوے کا پہلا فون ہوگا جس میں اینڈرائیڈ کی جگہ کمپنی کا اپنا تیار کردہ آپریٹنگ سسٹم ہوسکتا ہے۔
اس کا مقصد گوگل کے تیار کردہ اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر انحصار کم کرنا ہے۔ہواوے کی پی سیریز میں عموماً طاقتور فوٹوگرافی فیچرز کو دیا جاتا ہے جبکہ میٹ سیریز میں بزنس فیچرز پر زیادہ توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔کھ لیکس کے مطابق فون میں فنگرپرنٹ سنسر اور ڈوئل اسٹیریو لاؤڈ اسپیکرز فون کے اندر نصب ہوں گے۔ہواوے پی 50 سیریز پی 50، پی 50 پرو اور پی 50 پرو پر مشتمل ہوگی جو مئی یا جون میں متعارف کرائے جاسکتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست خارج کردی
🗓️ 15 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ سے جاری عمران
مارچ
محمد ضعیف کی تصاویر کی اشاعت صیہونی حکومت کے لیے بنی دردسر
🗓️ 10 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کی جانب سے حماس کے فوجی کمانڈر محمد ضعیف
جنوری
صیہونی ایک بار پھر سعودی عرب سے خوش
🗓️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: سیاحت سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے
ستمبر
مریخ پر انسانوں کا شہر بسانے کی تیاری شروع کر دی گئی
🗓️ 22 مارچ 2021میڈرڈ(سچ خبریں)ایک ہسپانوی کمپنی نے مریخ پر انسانوں کا شہر بسانے کی
مارچ
صہیونی فوج کے ہاتھوں 6 فلسطینی گرفتار، 3 زخمی
🗓️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کی نگراں کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ مغربی
مارچ
انفینکس نے ہاٹ سیریز کا سستا فون پیش کردیا
🗓️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی انفینکس نے اپنی معروف
اکتوبر
گزشتہ 8 سال میں یمنی مزاحمت نے جارح اتحاد کی مساوات بدل دی:شام میں یمنی سفیر
🗓️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:شام میں یمن کے سفیر عبداللہ علی صبری نے کہا کہ
اپریل
فوجی عدالتوں سے ملزمان کے ٹرائل میں عالمی قوانین کی پاسداری کی گئی، عطا اللہ تارڑ
🗓️ 25 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ
دسمبر