?️
کیلیفورنیا( سچ خبریں)خلائی دوربین ہبل سے لی گئی ستاروں کی نئی تصویر نے سائنسدانوں کو حیران کر دیا ہے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ستاروں کے رنگارنگ جھرمٹ سے حاصل ہونے والی معلومات نئے انکشافات کی وجہ بن سکتی ہیں۔ ستاروں کا یہ رنگا رنگ جھرمٹ اوپن اسٹار کلسٹر این جی سی 1755 سے حاصل کیا گیا ہے۔
امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) کی خلائی دور بین ہبل سے حاصل کی گئی نئی تصویر نے سائنسدانوں کو ورطۂ حیرت میں ڈال دیا، ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ ستاروں کا یہ رنگا رنگ جھرمٹ اوپن اسٹار کلسٹر این جی سی 1755 سے حاصل کیا گیا ہے۔
ستاروں اور سیاروں کا یہ رنگا رنگ جھرمٹ ہماری 1 لاکھ 5 ہزار 700 نوری سال طویل کہکشاں ملکی وے کے ہمسائے میجلانک کلاؤڈ میں پایا جاتا ہے جس کی ایک سمت سے دوسری سمت تک طوالت 120 نوری سال بتائی جاتی ہے۔
اپنی متاثر کن چوڑائی کے باوجود این جی سی 1755 ستاروں کے کلسٹرز میں شامل ایک چھوٹے طبقے کی نمائندگی کرتا ہے۔ ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ اسٹار کلسٹرز ستاروں کے ایسے جھرمٹ کو کہتے ہیں جن کی دو مختلف اقسام ہوتی ہیں۔
مذکورہ دو اقسام میں این جی سی 1755 کی طرح چھوٹے حجم کے حامل کلسٹرز جن میں عمر کے اعتبار سے جوان ستارے شامل ہوتے ہیں اور طویل ترین حجم کے حامل گلوبلر کلسٹرز شامل ہیں جن میں لاکھوں سال پرانے ستارے ہوسکتے ہیں۔
ماہرینِ فلکیات یہ جاننا چاہتے تھے کہ ستاروں کی مختلف آبادیاں ایک ہی جھرمٹ میں ایک ساتھ کس اصول کی بنیاد پر ساتھ رہتی ہیں؟ جس کیلئے این جی سی 1755 کے قلب سے ایک تصویر حاصل کی گئی جسے سائنسدان معلومات کا خزانہ قرار دے رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
غزہ کی پٹی میں ایک اور صحافی شہید
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے مشرقی غزہ کے علاقے
جون
ہیمبرگ کے اسلامی مرکز کے نائب سربراہ برطرف
?️ 19 جون 2022میڈیا ذرائع نے ہفتہ کے روز اطلاع دی ہے کہ جرمنی میں
جون
فرخ حبیب کی رانا ثناء اللّٰہ کے بیان پر عدلیہ سے نوٹس لینے کی درخواست
?️ 30 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات
جنوری
وزیراعلیٰ بلوچستان کو ہٹانے کی تحریک عدم اعتماد ایوان میں پیش کردی گئی ہے
?️ 20 اکتوبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کو ہٹانے کی تحریک
اکتوبر
صیہونی حامیوں کی فلسطینی نژاد نمائندہ کانگریس کو ہٹانے کی کوشش
?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی سینیٹ کے دوسرے امیدوار نے اعلان کیا کہ انہیں
نومبر
صہیونیوں سے مرتے دم تک لڑو : فلسطینی صحافی
?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر 2023 اور الاقصیٰ طوفان آپریشن کو 43 ہفتے
اگست
عمران خان، اہلیہ کی درخواست ضمانت کیس میں عدم حاضری، سپرنٹنڈنٹ جیل کو شوکاز نوٹس جاری
?️ 21 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز عدالت نے
مارچ
انتشارپھیلانے کے بجائے سنجیدہ سیاست کریں، بزدار کا اپوزیشن کو مشورہ
?️ 24 اکتوبر 2021لاہور ( سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب نے حالات کو نازک قرار دیتے
اکتوبر