?️
سچ خبریں: انٹرنیٹ سرچ کمپنی گوگل نے جدید اے آئی ویڈیو ماڈل متعارف کرادیا، جس سے صارفین کے لیے حقیقت پسندانہ ویڈیوز بنانا مزید آسان ہوگیا۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق گوگل نے اپنا جدید ترین اے آئی ویڈیو ماڈل ویو تھری پوائنٹ ون متعارف کرادیا، جو ویڈیوز میں آواز اور بصری عناصر کو مزید حقیقت کے قریب لاتا ہے۔
ویو تھری پوائنٹ ون میں آڈیو اور ویژولز میں نمایاں بہتری کی گئی ہے، جس سے ویڈیوز میں مکالمے، پس منظر کی آوازیں اور دیگر صوتی اثرات شامل کرنا ممکن ہوگیا ہے، ویژولز میں روشنی اور سائے کو بہتر طریقے سے ایڈٹ کیا جا سکتا ہے، جس سے ویڈیوز حقیقت پسندانہ نظر آتی ہیں۔
نئے تخلیقی فیچرز میں اِنگریڈیئنٹس ٹو ویڈیو، سین ایکسٹینشن اور فرسٹ اینڈ لاسٹ فریم جیسے آپشنز شامل ہیں جو ویڈیو میں ٹرانزیشنز کو زیادہ قدرتی بناتے ہیں۔
فلو ایڈیٹر میں بھی نئی سہولیات متعارف کرائی گئی ہیں، جن کی مدد سے صارفین ویڈیو میں اشیا شامل یا قدرتی انداز میں ہٹا سکتے ہیں۔
یہ نیا ورژن مئی میں جاری ہونے والے ویو تھری کا اپ گریڈ ہے، جس میں آڈیو کوالٹی، کہانی کی تفہیم اور ویڈیو ٹیکسچر ریئلزم میں نمایاں بہتری کی گئی ہے۔
گوگل کے مطابق یہ اپ ڈیٹس اے آئی پر مبنی ویڈیوز کو زیادہ مربوط، حقیقت پسندانہ اور تخلیقی بنانے کے لیے تیار کی گئی ہیں۔
مئی میں فلو کے اجرا کے بعد سے اب تک صارفین 27 کروڑ 50 لاکھ سے زائد ویڈیوز تخلیق کرچکے ہیں۔
اگرچہ کچھ خصوصیات فی الحال صرف اے پی آئی ایکسس یا فلو ایپ تک محدود ہیں، تاہم ویو تھری پوائنٹ ون اور اس کی جدید صلاحیتوں کے لیے گوگل اے آئی پرو سبسکرپشن درکار ہے۔
ماہرین کے مطابق ویو تھری پوائنٹ ون کا اجرا گوگل کی پوزیشن کو اوپن اے آئی کے سورا ٹو کے مضبوط حریفوں میں شامل کرتا ہے، خاص طور پر ریئلزم، پرامپٹ پریسژن اور ویژول کوالٹی کے میدان میں۔
یہ نیا ورژن فلو ویڈیو ایڈیٹر، جیمینائی ایپ اور ورٹیکس اے آئی پلیٹ فارم پر دستیاب ہے۔
مشہور خبریں۔
میرواعظ کا حضرت شیخ العالم ؒ کو خراج عقیدت
?️ 17 اکتوبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
اکتوبر
مذموم سازش کے تحت مجھ پر جھوٹا الزام لگایا گیا: شہزاد اکبر
?️ 29 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)مشیرِ داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر کا کہنا
جولائی
OPEC+ کے فیصلے کے بعد سعودی امریکی تعلقات کا مستقبل
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے
اکتوبر
رفح پر اسرائیل کا حملہ مصر کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ
?️ 18 فروری 2024سچ خبریں:مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے ہفتے کے روز میونخ
فروری
شام کے شہر حمص پر صیہونی فضائی حملہ؛ 2 شہید ، 7 زخمی
?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغ نے بدھ کی صبح اطلاع دی ہے کہ
نومبر
ٹرمپ کی وجہ سے ہم دہشت گرد بن چکے ہیں:ٹرمپ کے ساتھی
?️ 5 جنوری 2023سچ خبریں:6 جنوری 2021 کو امریکی کانگریس پر ٹرمپ کے حامیوں کے
جنوری
حماس اسرائیل مخالف حکمت عملی جاری رکھے ہوئے ہے:صہیونی افسر
?️ 9 ستمبر 2021سچ خبریں:ایک صہیونی افسر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ
ستمبر
صیہونی حکومت کا افریقی یونین سے اخراج
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:الجزائر کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل کی
فروری