گوگل نے اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے خلاف احتجاج کرنے والے 28 ملازمین کو برطرف کردیا

🗓️

سچ خبریں: امریکا میں گوگل نے اسرائیلی حکومت کے ساتھ معاہدے کے خلاف احتجاج کرنے والے 28 ملازمین کو برطرف کردیا۔امریکی جریدے ’بلوم برگ‘ کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے اسرائیل سے صیہونی حکومت کو مصنوعی ذہانت اور کلاؤڈ سروسز فراہم کرنے کے لیے ملٹی نیشنل کمپنی ایمازون سے ایک ارب 20کروڑ ڈالرز کا معاہدہ کیا ہے۔

ملازمین کا خیال ہےکہ کمپنی اسرائیل کی مدد کرکے فلسطینیوں کی نسل کشی کی مرتکب ہو رہی ہیں۔

16 اپریل کو معاہدے کے خلاف مظاہرے، احتجاج اور دھرنا نیویارک سٹی، سیئٹل اور سنی ویل، کیلیفورنیا، نیویارک میں گوگل کے دفاتر میں ہوئے جو 10 گھنٹے تک جاری رہا۔

مظاہرین نے گوگل سے اسرائیل کے ساتھ ہوئے والے معاہدے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

گوگل نے کہا کہ دیگر ملازمین کے کام میں رکاوٹ بننے کمپنی کے پالیسیوں کے خلاف ہے اور ناقبول رویہ سمجھا جاتا ہے، واقعے کی تحقیقات کے بعد کمپنی کے 28 ملازمین کو برطرف کردیا گیا ہے۔

کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ وہ مزید تحقیقات جاری رکھیں گے اور ضرورت کے مطابق مناسب اقدامات کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل غزہ میں صہیونی حکام کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) کا سہارا لیے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔

ماضی کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل چہرے کی شناخت کا اعلیٰ ترین سافٹ ویئر استعمال کررہا ہے، جس کے ذریعے کسی بھی انسان کے جزبات اور احساسات کا پتا لگایا جاسکتا ہے۔

قبل ازیں 9 مارچ 2024 کو گوگل نے امریکا کے شہر نیویارک میں کمپنی کے زیر اہتمام ہونے والے اسرائیلی ٹیک ایونٹ کے دوران فلسطین کے حق میں نعرہ لگانے والے ایک سافٹ ویئر انجینئر کو برطرف کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 33 ہزار 899 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں اور 76 ہزار 664 زخمی ہوچکے ہیں، خیال کیا جارہا ہے کہ شہید اور زخمیوں کی تعداد اس سے کئی گنا زیادہ ہوسکتی ہے۔

مشہور خبریں۔

شام میں ترکی کے میزائل حملے

🗓️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:شامی ذرائع نے آج صوبہ حسکہ میں ترک فوج اور اس

صیہونیوں کی حمایت کرنے والے ممالک کو صنعا حکومت کا انتباہ

🗓️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں: صنعا حکومت کے وزیر خارجہ جمال عامر نے صیہونیوں کے

رانا شمیم کیس پرشریف فیملی کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے: فواد چوہدری

🗓️ 22 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب

جوہری مذاکرات سے لے کر استقامتی میزائل تک

🗓️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:   صیہونی حکومت کے وزیر اعظم یائر لاپیڈ نے مذاکرات اور

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وزیر نے استعفی دے دیا

🗓️ 26 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اور پنجاب

ان شاء اللہ 2 ماہ میں اپنا ہدف پورا کر لیں گے: اسدعمر

🗓️ 30 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد

افغانستان میں امریکی ہتھیار پاکستان کے لیے خطرہ بن چکے ہیں

🗓️ 5 ستمبر 2023سچ خبریں: پاکستان کے وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں

فرانس کے اسلام دشمنانہ مؤقف پر تنقید مہنگی پڑ گئی،پیرس میں پاکستانی سفیر کی طلبی

🗓️ 24 فروری 2021سچ خبریں:پیرس کی اسلام دشمنی کے خلاف پاکستانی صدر کے احتجاج کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے