نیویارک (سچ خبریں) فیس بک انتظامیہ نے اہم فیصلہ لیتے ہوئے کورونا وائرس اور ویکسین سے متعلق گمراہ کن مواد پھیلانے والے تین ہزار سے زائد اکاؤنٹس، گروپس اور پیجز پر پابندی عائد کردی وبا کے آغاز سے اب تک 3 ہزار سے زائد اکاؤنٹس، پیجز اور گروپس کو ڈیلیٹ کیا گیاہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے وبا کے آغاز سے ہی کورونا کے خلاف من گھڑت خبریں ، افواہیں اور گمراہ گن مواد پر مشتمل کروڑوں کو پوسٹوں کو ڈیلیٹ کیا ہے۔
اس حوالے سے فیس بک انتظامیہ نے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق وبا کے آغاز سے اب تک 3 ہزار سے زائد اکاؤنٹس، پیجز اور گروپس کو ڈیلیٹ کیا گیا جن سے ویکسین یا وبا سے متعلق افواہیں یا گمراہ کن مواد شیئر کیا گیا تھا۔
کمپنی نے خود بتایا ہے کہ اب تک ویکسینز اور وبا کے حوالے سے 2 کروڑ سے زیادہ گمراہ کن مواد کو ڈیلیٹ کیا جاچکا ہے جبکہ 19 کروڑ سے زیادہ پر وارننگ لیبلز کا اضافہ کورونا کی وبا کے آغاز سے جون 2021 تک کیا گیا۔حالیہ تحقیق کے نتائج سے مطابقت رکھتی ہے جس میں دریافت کیا گیا تھا کہ بہت کم افراد (صرف 12) سوشل میڈیا پر ویکسینز کے حوالے سے جھوٹ پھیلانے کے ذمہ دار ہیں۔
رپورٹ کے حوالے سے فیس بک کے کونٹینٹ پالیسی کی نائب صدر مونیکا بیکرٹ نے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے پالیسیوں کو مسلسل بہتر بنایا جارہا ہے اور اب تک ویکسینز سے متعلق 65 اقسام کے گمراہ کن مواد کو ہٹایا جاچکا ہے۔
مشہور خبریں۔
جنین میں مسلح تصادم؛2 فلسطینی شہید،1 صیہونی افسر ہلاک
ستمبر
سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں میں یمنی بچے زندہ دفن
دسمبر
صدر مملکت عارف علوی کی قومی ٹیم کو مبارک باد
اکتوبر
بائیڈن نے اس بار امریکہ کے ساتھ کیا کیا؟
جون
پنجاب میں انتخابات سے قبل مریم نواز کی پارٹی عہدیداروں کو جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت
مارچ
انسداد دہشتگردی عدالت: عمران اسمٰعیل 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
مئی
کل جماعتی حریت کانفرنس کا اپنی قیادت سمیت تمام سیاسی نظربندوں کی رہائی کا مطالبہ
ستمبر
وزیر اعظم شہباز شریف کا سیلاب متاثرین سے خطاب
اگست