کائنات کی دریافت کے لئے دنیا کی طاقتور دوربین تیار کر لی گئی

کائنات کی دریافت کے لئے دنیا کی طاقتور دوربین تیار کر لی گئی

?️

نیویارک (سچ خبریں) کائنات  سے متعلق پوری دنیا میں تحقیقات جاری ہیں  اور اس کی تسخیر اور دریافت کا عمل جاری ہے تاہم  دنیا کی طاقتور ترین دور بین تیار کرنے کی ویڈیو ریلیز کردی گئی ہے۔ ناسا کا کہنا ہے کہ اگر دور بین تیار کرنی ہے تو اس کیلئے درکار اجزاء بھی درست ہونے چاہئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ویڈیو ریلیز کرتے ہوئے امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے کہا کہ دنیا کی طاقتور ترین دور بین تیار کرنے کیلئے آپ کو درست اجزاء کی ضرورت ہوگی۔ٹوئٹر پیغام میں ناسا نے کہا کہ ہماری ایلیمنٹس آف ویب سیریز دیکھیں تاکہ آپ کو علم ہوسکے کہ دنیا کی طاقتور ترین دور بین کیسے بنائی گئی اور ناسا کائنات کی دریافت میں کیسے مدد کرسکتا ہے؟

واضح رہے کہ کائنات کی دریافت کیلئے دنیا کی طاقتور ترین دور بینوں میں سے ایک ناسا کی ہبل ٹیلی اسکوپ کو سمجھا جاتا ہے جس کے ذریعے کائنات کی تسخیر کا عمل تیزی سے جاری و ساری ہے۔قبل ازیں ناسا کی بڑی خلائی دور بین ہبل نے نیا کارنامہ سرانجام دیا، سائنسی تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ 40 ہزار نوری سال قطر کی حامل کہکشاں کی تصویر تیار کر لی گئی۔

رواں ماہ کے آغاز پر زمین سے 14 کروڑ نوری سال کے فاصلے پر واقع کہکشاں این سی جی 7329 کی تصویر تیار کرنے کیلئے فور فلٹر فیوژن کا استعمال کیا گیا۔تکنیکی اعتبار سے این سی جی 7329 اسپائرل کہکشاں کہلاتی ہے جس کی تصویر لینے کیلئے ہبل کے وائلڈ فیلڈ کیمرا 3 (ڈبلیو ایف سی 3) سے مدد حاصل کی گئی۔

مشہور خبریں۔

صرف صہیونی شہریت ہو تو رہائی کی امید نہ رکھیں؛صیہونی اخبار کا طنز!

?️ 13 مئی 2025 سچ خبریں:اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونٹ نے امریکی شہریت والے قیدی کی

پنجاب کے 15 اضلاع میں آج سے لگے گا لاک ڈاون

?️ 4 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کورونا وباء کے پھیلاؤ کے باعث صوبہ

تحریک لبیک کالعدم ہو چکی، حکومت اپنے فیصلہ پر قائم ہے: وزیر داخلہ

?️ 1 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے

ایران-امریکہ مذاکرات کی تفصیلات؛سی این این کی زبانی

?️ 13 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی نیوز چینل سی این این کی رپورٹ کے مطابق،

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج سحر و افطار کے اوقات میں کشمیریوں کو شدید پریشان کر رہی ہے

?️ 3 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہیں بھارتی فوج نے

انڈسٹری میں ’بھولا‘ کے کردار نے مجھے پہچان دی، عمران اشرف

?️ 6 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} عمران اشرف نے ڈرامہ انڈسٹری میں شناخت بخشنے کا

یوکرینی فوجی شکست کے بعد پُل گرا دیتے ہیں:برطانیہ

?️ 16 جون 2022سچ خبریں:برطانوی وزارت دفاع نے یہ بتاتے ہوئے کہ روسی اور یوکرینی

سعودی جیل میں قید سماجی کارکن کی صورتحال پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی تشویش

?️ 15 نومبر 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی بعض تنظیموں اور سعودی سماجی کارکنوں نے 10

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے