?️
سچ خبریں: ٹرمپ انتظامیہ نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ہلچل مچانے والے چینی ماڈل ڈیپ سیک کی جدید ٹیکنالوجی تک رسائی کی کوششیں شروع کردیں۔
ڈان اخبار میں شائع رائٹرز کی خبر کے مطابق نیو یارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ چین کی کمپنی ڈیپ سیک کو امریکی ٹیکنالوجی خریدنے سے روکنے کے لیے جرمانے عائد کرنے پر غور اور اس کی خدمات تک امریکیوں کی رسائی روکنے پر بحث کر رہی ہے۔
چین کے کم قیمت مصنوعی ذہانت ماڈل ڈیپ سیک کے اجرا نے مصنوعی ذہانت کے ماحولیاتی نظام کو ہلا کر رکھ دیا ہے، اس کے بعد امریکی حکومت نے چینی اسٹارٹ اپ کے خلاف کریک ڈاؤن اور چپ بنانے والی کمپنی این ویڈیا سے اس کی مدد کیخلاف اقدامات کیے ہیں۔
این ویڈیا کی اے آئی چپس امریکی برآمدی کنٹرول کا ایک اہم مرکز رہی ہیں ، کیونکہ حکام کا مقصد مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں برتری برقرار رکھنے کی کوشش میں جدید ترین چپس کو چین کو فروخت ہونے سے روکنا ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ نے رواں ہفتے این ویڈیا کی جانب سے چین کو مصنوعی ذہانت کی چپس کی فروخت کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
چین سے متعلق امریکی ایوان نمائندگان کی سلیکٹ کمیٹی نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ’اس نے این ویڈیا کو ایک باضابطہ خط بھیجا ہے جس میں چین اور جنوب مشرقی ایشیا کو فروخت کے بارے میں جواب طلب کیا گیا ہے تاکہ اس بات کا جائزہ لیا جا سکے کہ آیا امریکی برآمدی پابندیوں کے باوجود اس کی چپس نے ڈیپ سیک کے مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کو کس طرح طاقت دی‘۔
مشہور خبریں۔
امیر جماعت اسلامی کا شہید اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں سے اظہار تعزیت
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دوحہ میں شہید
اگست
وزیراعظم کی چینی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو،افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
?️ 26 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اور چین کے صدر شی جن
اکتوبر
زلنسکی کا ٹویٹری میزائل
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں: میڈیا نے لیتھوانیا میں نیٹو کے سربراہی اجلاس میں یوکرین
جولائی
یوکرین کی جنگ طویل عرصے تک جاری رہے گی:امریکی انٹیلی جنس
?️ 1 جولائی 2022امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر نے کہا کہ امریکی انٹیلی جنس
جولائی
صیہونیوں کی لبنان میں جنگ بندی کے لیے عجیب و غریب شرائط
?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی اور صیہونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ
اکتوبر
امریکہ کا جنگ میں داخل ہونا ایران کے لیے خطرہ ہے یا موقع؟
?️ 18 جون 2025 سچ خبریں:کیا امریکی مداخلت ایران کے لیے صرف ایک خطرہ ہے؟
جون
شام میں ترکی کے فوجی اڈے کا قیام صہیونیوں لیے خطرہ
?️ 2 اپریل 2025سچ خبریں: تحریر الشام کے رہنما احمد الشرع اور ترک صدر رجب طیب
اپریل
فلسطینی مزاحمتی تحرمک پہلے سے زیادہ طاقتور ہو چکی ہے؛صیہونی فوج کا اعتراف
?️ 9 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی فوجی کمانڈرز نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں
جولائی