ڈیلٹا ویرینٹ کیخلاف ویکسین کے حوالے سےاہم تحقیق

ڈیلٹا ویرینٹ کیخلاف ویکسین کے حوالے سےاہم تحقیق

?️

لندن(سچ خبریں) ڈیلٹا ویرینٹ  کے خلاف کون سی ویکیسن زیادہ مؤثر ہے؟ اس حوالے سے برطانوی ماہرین نے اپنی اہم  تحقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ فائزر ویکسین کی دو خوراکیں ڈیلٹا ویرینٹ کیخلاف88 فیصد مؤثرہیں، مذکورہ ویکسین کو کورونا کی ابتدائی اقسام کے خلاف نتیجہ خیز اور کارگر قرار دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک برطانوی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے سدباب کیلئے تیارکی گئی فائزر ویکسین کی دو خوراکیں ڈیلٹا ویرینٹ کے خلاف 88 فیصد مؤثر رہیں۔برطانوی تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی ایسٹرازینیکا ویکسین کی دو خوراکیں ڈیلٹا ویرینٹ کے خلاف 60 فیصد مؤثر رہیں۔

برطانوی تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ کے خلاف فائزر ویکسین کی ایک خوراک 36 فیصد جبکہ ایسٹرازینیکا کی ایک خوراک 30فیصد مؤثر رہی۔دوسری جانب چلی نے روسی کورونا وائرس کی ویکسین اسپوٹنک فائیو کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے ری لنکن یونی ورسٹی کے ماہرین نے چین کی تیار کردہ سائنو فارم ویکسین کے کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم کے خلاف انتہائی مؤثر ثابت ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔چینی اور خلیجی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سری لنکا کی جے وردنے پورہ Jayewardenepura یونی ورسٹی کے ماہرین نے ایک تحقیق میں یہ دعویٰ کیا ہے۔

جے وردنے پورہ یونی ورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ 95 فیصد افراد جنہیں سائنو فارم ویکسین کی دونوں خوراکیں لگ چکی ہیں ان میں اتنی ہی اینٹی باڈیز پیدا ہو تی ہیں جتنی کورونا وائرس کا شکار کسی مریض میں ہوتی ہیں۔

مشہور خبریں۔

افغان زلزلہ متأثرین کے لیے ایرانی امداد

?️ 25 جون 2022سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران نے افغانستان کے زلزلہ متأثرین کے لیے امداد

سپیس ایکس کے چاروں سیاح کامیابی کے ساتھ زمین پر واپس پہنچ گئے

?️ 19 ستمبر 2021کیلیفورنیا( سچ خبریں) سپیس ایکس کے چاروں سیاح خلا میں تین دن

پاکستان نے بلوچستان سے متعلق اقوام متحدہ کے بعض ماہرین کا بیان یکطرفہ قرار دے دیا

?️ 27 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے بلوچستان سے متعلق اقوام متحدہ

پہلی بار  9 لاکھ سے زائد ویکسینیشن کا ریکارڈ

?️ 31 جولائی 2021اسلام آباد( سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ  اسد

اپوزیشن صرف این آر او چاہتی ہے:وزیر اعظم

?️ 6 فروری 2021کوٹلی (سچ خبریں) کوٹلی آزاد کشمیر میں وزیر اعظم خان نے ایک

بینیٹ کی کابینہ ایرانیوں کے خلاف بزدل ہے: نیتن یاہو

?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:    نیتن یاہو نے Knesset میں Likud پارٹی  کے اجلاس

کون سے فلسطینی کمانڈر صیہونیوں کے لیے ڈراؤنا خواب ہیں؟

?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: مزاحمتی محاذ کے قائدین کی کرشماتی خصوصیات، جو مزاحمتی سوچ

صیہونی معیشت کو بحال ہونے میں کتنا وقت لگے گا؟

?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: اسرائیل کے ایک بینک نے اعلان کیا ہے کہ غزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے