🗓️
سچ خبریں: چیٹ جی پی ٹی نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے لیس انسان کی طرح کمپیوٹر استعمال کرنے کی صلاحیت رکھنے والے کمپیوٹر یوزر ایجنٹ (سی یو اے) متعارف کرادیا۔
چیٹ جی پی ٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مذکورہ اے آئی ایجنٹ کو فی الحال آزمائشی بنیادوں پر امریکا میں متعارف کرایا گیا ہے اور اس تک محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے۔
مذکورہ اے آئی کمپیوٹر ایجنٹ ایک طرح سے انسان کی طرح کمپیوٹر چلانے والا ٹول ہے، جسے انسان اپنی مدد اور آسانی کے لیے استعمال کر سکیں گے۔
مذکورہ ایجنٹ کمپیوٹر پر ویب براؤزنگ، سرچنگ، آن لائن فارمز فل کرنے سمیت دیگر متعدد کام سر انجام دینے کے قابل ہے۔
کمپنی کے مطابق ابتدائی طور پر مذکورہ ایجنٹ کو مزید تربیت دینے اور اس کے کام کو مزید بہتر بنانے کے لیے ریسرچ پریویو کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے، یعنی ابھی اس پر آزمائش ہوتی رہے گی اور آنے والے وقت میں اسے متعارف کرادیا جائے گا۔
مذکورہ اے آئی ایجنٹ چیٹ جی پی ٹی کی طرح ہی کمپیوٹر یا موبائل میں کام کرے گا، اسے انسٹال کرنے یا اسے متحرک کرنے سے وہ انسان کے بتائے گئے تمام کام خود ہی کرے گا۔
مذکورہ اے آئی ایجنٹ صارف کی بتائی گئی ویب سرچنگ کرنے کے علاوہ اس کی جانب سے دیے گئے آن لائن فارم فل کرے گا، آن لائن شاپنگ کے لیے آرڈرز دے سکے گا، ممکنہ طور پر تحریری مواد (طویل مضامین) بھی تیار کرے گا۔
کمپنی کے مطابق مذکورہ اے آئی ایجنٹ انسان کی مدد کے بغیر کمپیوٹر کے ماؤس اور کی بورڈ کو بھی چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے، یعنی ضرورت پڑنے پر کمپیوٹر کے بہتر استعمال کے لیے وہ ان آلات کا بھی استعمال کرے گا۔
مذکورہ اے آئی ایجنٹ کو فوری طور پر ریسرچ کے لیے امریکا میں محدود صارفین کے پیش کیا گیا ہے، اس کی آزمائش کے بعد اسے ترتیب وار مختلف ممالک میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
مشہور خبریں۔
شنیرا کا آسٹریلیا کی جیت پر خوشی کا اظہار
🗓️ 15 نومبر 2021کراچی ( سچ خبریں)سوئنگ کے سلطان اور سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم
نومبر
ڈنمارک کے مگرمچھ کے آنسو
🗓️ 16 اگست 2023سچ خبریں: ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے اپنے الجزائری ہم منصب سے
اگست
واشنگٹن اور ایتھنز کا مقابلہ ماسکو سے ہوگا: بائیڈن
🗓️ 17 مئی 2022سچ خبریں: Kyriakas Mitsotakis کے پریس دفتر نے ایک بیان میں کہا
مئی
وزیر اعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی رہنماؤں کا اہم اجلاس آج ہوگا
🗓️ 15 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)انتخابی اصلاحات اور اتحادیوں کے تحفظات پر مشاورت کے
نومبر
الاقصیٰ طوفان آپریشن میں 11 امریکی بھی ہلاک
🗓️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں:الاقصیٰ طوفانی آپریشن کے دوران مزاحمتی جنگجوؤں کی طرف سے صہیونیوں
اکتوبر
کورونا:مزید 151 افراد جان کی بازی ہار گئے
🗓️ 29 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) پاکستان بھر میں کورونا کی تیسری لہر تیزی سے
اپریل
الجزائر کے صدر کا دورۂ چین
🗓️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: چین کے دورے کے دوران الجزائر کے صدر نے اپنے
جولائی
مسلم لیگ(ن) سمیت کسی جماعت سے باضابطہ بات چیت نہیں ہوئی، بلاول
🗓️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
فروری