حکومت نے سقوط ڈھاکا سے سبق نہیں سیکھا، 1971 کی طرز پر طاقت چھینی. شیخ وقاص اکرم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے حکومت پر تاریخ کی سنگین ترین غلطیوں کو دہرانے اور سقوطِ ڈھاکا سے کوئی سبق نہ سیکھنے کا الزام لگا تے ہوئے کہا ہے کہ سقوطِ ڈھاکا وہ سانحہ تھا، جو عوامی لیگ کے مینڈیٹ کے ظالمانہ انکار، منظم جبر، اور مشرقی پاکستان کے عوام کے ساتھ ظالمانہ، سوتیلی ماں جیسے برتا ﺅکی وجہ سے پیش آیا تھا.

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ہونے والے ضمنی انتخابات پر ردِعمل دیتے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ملک سیکیورٹی، معیشت، سیاست اور معاشرتی لحاظ سے شدید تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے اور حکومت پرانی غلطیاں دہرا کر مختلف نتائج کی توقع رکھنے کے بجائے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھے اور اصلاحی اقدامات کرے. شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ جس طرح عوامی لیگ نے ایک بھاری اکثریت حاصل کی تھی، اسی طرح پی ٹی آئی نے بھی 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کی، مگر اسے آدھی رات کے بڑے انتخابی ڈاکے کے ذریعے اپنے مینڈیٹ سے محروم کر دیا گیا انہوں نے کہا کہ اس کے بعد پی ٹی آئی امیدواروں کے خلاف کمزور بہانوں پر نااہلیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا، ساتھ ہی انہیں مخصوص نشستوں سے بھی محروم رکھا گیا، ایسا سب کچھ اس لئے کیا گیا کہ حکومت کو دو تہائی اکثریت مل سکے، تاکہ وہ ذاتی مفاد، جمہوریت دشمنی اور انتہائی متنازع آئینی ترامیم منظور کروا سکے.

انہوں نے کہا حیرت ہے کہ موجودہ حکمران کیوں 1971 کے اسی تباہ کن ماڈل کو دہرانے پر تلے ہوئے ہیں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ایسے کنٹرولڈ اور دھاندلی زدہ انتخابات کبھی بھی پی ٹی آئی یا اس کے بانی عمران خان کی مقبولیت کا حقیقی پیمانہ نہیں ہو سکتے، ایک ایسی مقبولیت جو اس وقت واضح ہو گئی تھی جب ان کے تمام سابق سیاسی حریف، ریاستی اداروں کی مدد سے ان کا راستہ روکنے کےلئے متحد ہو گئے تھے. 

مشہور خبریں۔

اسلام آباد: وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، موجودہ حالات میں حمایت پر اظہار تشکر

?️ 1 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف سے عوامی جمہوریہ چین کے سفیر

قومی ایئر لائن کو ری اسٹرکچر نہ کیا تو ایک سال میں بند ہوسکتی ہے، سعد رفیق

?️ 21 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر ہوا بازی اور ریلوے خواجہ سعد رفیق

حکومت کے نئے ٹیکس اقدامات سے بلڈرز، ڈویلپرز اور کھاد فروخت کرنے والے متاثر

?️ 27 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کا پروگرام بحال کرنے کی

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ سے کوئی فرق نہیں پڑتا: زلفی بخاری

?️ 7 فروری 2022اسلام آباد (سچ  خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم کے

مغربی کنارے کے مجاہدین کے پاس اسلحہ کہاں سے آتا ہے؟

?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے مغربی کنارے میں جاری

اردن کے خلاف صیہونی حکومت کے سفارتی لٹریچر میں تندی

?️ 19 اپریل 2022سچ خبریں:  مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ پر تل آویو کے

لوڈ شیڈنگ کے متعلق وزیر توانائی کا بڑا بیان

?️ 5 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر

وادی تیراہ میں خواتین اور بچوں سمیت21 افراد کی اموات پر عوام میں غم و غصہ

?️ 23 ستمبر 2025وادی تیرہ: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے