?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) کیا آپ بھی انسٹاگرام پر پسندیدہ ریلز کو بغیر کسی جھنجھٹ کے ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں؟ تو اچھی خبر یہ ہے کہ اب تمام صارفین کے لیے نیا آپشن متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت آپ ریلز کو باآسانی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
انسٹاگرام پر اگرچہ پہلے سے ہی ڈاؤن لوڈنگ کا آپشن موجود تھا لیکن پہلے ہر صارف اپنی ویڈیو کو ہی ڈاؤن لوڈ کر سکتا تھا۔
اسی طرح باقی صارفین دوسروں کی ویڈیوز اور ریلز کی لنک کاپی کرکے اسے ڈاؤنلوڈنگ سافٹ ویئرز سے ڈاؤن لوڈ کرپاتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔
اب صارفین کسی بھی ریلز کو دیکھنے کے بعد اسے مرضی کے مطابق آسانی سے ڈاؤن لوڈ بھی کر سکیں گے، یعنی انہیں کسی دوسرے سافٹ ویئر کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
ٹیکنالوجی کی خبروں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ دی ورج کے مطابق انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے انسٹاگرام کے براڈکاسٹ چینل پر اعلان کیا ہے کہ اب صارفین پبلک اکاؤنٹس کی جانب سے پوسٹ کی گئی ریلز کو ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’پبلک اکاؤنٹس کی جانب سے پوسٹ کی گئی ریلز کو اپنے کیمرہ رول میں ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں، آپ جو بھی ریلز ڈاؤن لوڈ کریں گے اس میں ریلز بنانے والے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا واٹر مارک بھی شامل ہوگا۔ ’
انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیچر جون میں صرف امریکا میں متعارف کروایا گیا تھا تاہم اب یہ تمام ممالک کے صارفین کے لیے متعارف کروادیا گیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پبلک اکاؤنٹس کے صارفین اپنی ریل ڈاؤن لوڈ کرنے کے فیچر کو بند بھی کرسکتے ہیں، ’اگر آپ کو کوئی ریلز پسند ہے اور اس پر ڈاؤن لوڈ کرنے کا آپشن موجود نہیں ہے تو اس کا مطلب ہے کہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کی جانب سے فیچر کو بند کردیا گیا ہے، تاہم پھر بھی آپ اس مخصوص ریلز کو save کرسکتے ہیں۔‘
انسٹاگرام ریلز ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ:
1۔ سب سے پہلے اپنے انسٹاگرام ایپ کھولیں اور جس ریل کو آپ ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں اس پر کلک کریں،
2۔ ریل پر ’شیئر‘ آئیکن پر کلک کریں اور ’ڈاؤن لوڈ‘ کے آپشن کو کلک کریں
3۔ ڈاؤن لوڈ کے آپشن پر کلک کرنے کے بعد مخصوص ریلز آپ کے فون پر سیوو ہوجائے گی۔


مشہور خبریں۔
سیف القدس جنگ کی فتح میں شہید قاسم سلیمانی شریک تھے:فلسطینی مزاحمتی تحریک
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:سیف القدس کی جنگ میں فتح کی سالگرہ کے موقع پر
مئی
روس کے یوکرین کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کی اہم وجہ
?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ نے یوکرین کے صدر کے ساتھ مذاکرات
جولائی
شیخ جراح اور مقبوضہ بیت المقدس میں آبادکاروں کی بغاوت
?️ 14 فروری 2022سچ خبریں: شیخ جراح کے پڑوس میں دفتر کھولنے کی وجہ سے
فروری
حماس کے پاس غزہ جنگ بندی منصوبے کا جواب دینے کے لیے صرف 3 سے 4 دن کی مہلت!
?️ 2 اکتوبر 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے غزہ پٹی میں جاری جنگ کے خاتمے سے
اکتوبر
اردن اور صیہونیت کے درمیان فوجی سکیورٹی تعاون کا تجزیہ
?️ 23 اپریل 2024سچ خبریں: اردن کا دعویٰ ہے کہ اس نے اپنے شہریوں کی
اپریل
امریکہ کے بکھرنے کے آثار
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:امریکی ریاست ٹیکساس کی ریپبلکن پارٹی نے ایک مسودہ تیار کیا
جون
کیف کو 250 ملین ڈالر کی ہتھیاروں کی امداد
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے یوکرین کے دفاعی رابطہ گروپ
ستمبر
بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی خطرناک حد تک بڑھ گئی، راولپنڈی میں ایمرجنسی نافذ
?️ 16 فروری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی میں بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی خطرناک
فروری